انجمن باشندگان بہارممبئی گوونڈی برانچ کے وفد نے محمود حکیمی کی قیادت میں ایڈیشنل پولس کمشنر سے ملاقات کی
ممبئی (پریس ریلیز) انجمن باشندگان بہار ممبئی گوونڈی برانچ کا ایک وفد انجمن کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی کی قیادت میں مشرقی حلقہ کے ایڈیشنل پولس کمشنر مسٹر ونایک دیشمکھ سے ملاقات کرکے ان کی نوتقرری پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر وفد نے ایک میمورنڈم پیش کرکے گوونڈی اور اس کے اطراف میں نشہ کی بڑھتی سرگرمیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا، میمورنڈم میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ شیواجی نگر
گوونڈی میں چار پولس چوکی جو کہ بند پڑی ہوئی ہے اس کو ازسرنو فعال کیا جائے تاکہ علاقہ میں پولس کی گشتی بڑھائی جاسکے تاکہ نشہ کی بری عادتوں سے بچایا جاسکے، اور نوجوان جو کہ اس دیش کے مستقبل ہیں، اس ملک کے مستقبل کے رہنما ہیں ان کو بری عادات سے محفوظ رکھا جا سکے، اس موقع پر ایڈیشنل پولس کمشنر مسٹر ونایک دیشمکھ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان مطالبات پر سنجیدگی سے غور کریں گے اور جلد ہی ان مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نشہ خوری بہت بڑا مسئلہ ہے ہمیں پولس اور سماج کو مل کر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا، جتنی یہ ذمہ داری پولس کی ہے اتنی ہی ذمہ داری سماج کی بھی ہے، ہم سماج کے ساتھ مل کر اس لعنت کو ختم کریں گے. اس وفد میں انجمن باشندگان بہار ممبئی گوونڈی برانچ کے چئیرمین ڈاکٹر امتیاز سید، وائس چیئرمین محمد ثاقب اسامہ شیخ، جنرل سیکرٹری ظفر شیخ، جوائنٹ سیکرٹری سمیع انصاری، عمران شیخ، نوجوان لیڈر زاہد غیاث الدین شیخ، معاویہ سونیسرا اور اظہر شیخ شامل تھے.
Comments are closed.