پریم بھگت سنگھواڑہ کے پہلے چیف کونسلر اور دیپک کمار ڈپٹی چیف کونسلرمنتخب

 

سنیل بھارتی بھرواڑہ کے چیف کونسلر اور اودھیش شاہ ڈپٹی چیف کونسلر کے عہدے پر کامیاب

دربھنگہ۔۳۰؍دسمبر: ( محمد رفیع ساگر )سنگھواڑہ نگر پنچایت میں پہلے چیف کونسلر بننے کا اعزاز پریم کمار بھگت کے نام رہا۔ڈپٹی چیف کونسلر پر دیپک کمار عرف چھوٹو فاتح قرار پائے۔ دونوں جیتنے والے سنگھواڑہ شمالی کے رہنے والے ہیں۔جبکہ بھرواڑہ نگر پنچایت سے چیف کونسلر کے عہدے پر سنیل بھارتی اور ڈپٹی چیف کونسلر کے عہدے پر سابق سرپنچ اودھیش کمار ساہ کو جمعہ کو شیودھارا بازار سمیتی میں ووٹوں کی گنتی کے بعد فاتح قرار دیا گیا۔سنگھواڑہ اور بھرواڑہ میں جیسے جیسے نگر پنچایت کے نتائج آرہے تھے، ووٹروں اور حامیوں کا جوش و خروش بڑھتا جارہا تھا۔جیتنے والے امیدوار کے کیمپ میں جشن کا ماحول تھا، شکست خوردہ امیدوار کے حامیوں میں خاموشی تھی۔ لوگ پل پل محکمہ کے ویب سائٹ ، فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے نتائج کی خبریں لے رہے تھے، جیسے جیسے دھند اور سردی کے درمیان دن بڑھتا گیا، علاقے میں ہولی اور دیوالی جیسا ماحول پیدا ہو گیا۔نتائج جاری ہوتے ہی آتش بازی بھی کی گئی۔ گاؤں کی گلیوں سے لیکر ہر چوک چوراہے پر ہارنے والے امیدواروں کے کیمپ میں لوگ اپنی اپنی رائے کے مطابق جیت اور ہار کا جائزہ لینے لگے، بھرواڑہ نگر پنچایت کے چیف کونسلر کے عہدے پر سنیل بھارتی اور ڈپٹی چیف کونسلر کے عہدے ہر اودھیش ساہ جیسے ایک نئے چہرے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سنگھواڑہ نگر پنچایت کے چیف کونسلر پریم بھگت، ڈپٹی چیف کونسلر دیپک کمار نے کہا کہ جن لوگوں نے اعتماد کے ساتھ ذمہ داری سونپی ہے وہ جلد ہی آپ کو نظر آئیں گے۔ نگر پنچایت علاقہ میں ترقی اور انصاف کی بنیاد کو مضبوط کرتے ہوئے میں تمام طبقات کا آشیرواد لیتا رہوں گا۔ تبدیلی کی لہر میں سب کا پیار ملا ہے۔ انتظامیہ اور میڈیا نے اپنا فرض احسن طریقے سے نبھایا ہے۔ یہاں امیدواروں کی جیت پر ریاستی پسماندہ کمیشن کے رکن ونود بھگت، ڈپٹی پرمکھ ساجد مظفر، تاجر سجیت رائے، آفتاب احمد، پی اے سی ایس کے صدر احتشام رضوی، امریندر یادو، آر جے ڈی پنچایتی راج سیل کے ضلع صدر کلیم الدین راہی، جے ڈی یو لیڈر بدر اعظم ہاشمی، سورن کار ایسوسی ایشن کے صدر شمبھو ٹھاکر، چندن ساہ، امیت ٹھاکر، ابھیجیت ٹھاکر، محمد مصطفیٰ، عبدالستار خان نے جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.