کمسن بچی کو اغوا کرنے والا ملزم جیل رسید
رام پور۔۳۰؍دسمبر(صدّام حسین فیضی) تھانہ شاہ آبادعلاقے میں کمسن بچی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جانے کے کیس میں ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیاگیاہے۔ بتایاگیاہے کہ تقریباً 20 دن قبل شاہ آباد تھانہ علاقے کے تھریا جدید کا رہنے والا وجے گپتا ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیاتھاجس پر تھانہ شاہ آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ مغویہ کو دو روز قبل پولیس نے بازیاب کرایا تھالیکن ملزم مفرور تھا۔ جس کی گرفتاری کے لئے ڈھکیہ چوکی کے انچارج سرگرم تھے۔ جمعرات کو پولس نے پوکسو ایکٹ کے ملزم وجے گپتا ساکن تھریہ جدید تھانہ،شاہ آباد ضلع رام پور کو ہنومان مورتی کے سامنے سے ڈھکیہ روڈ پر لودھی پور جانے والے چوراہے کے قریب سے گرفتار کیاگیا۔پولیس نے اغوا کے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ اس دوران سب انسپکٹر سبھاش چندر یادو، ایچ ای لوکیش کمار وغیرہ موجود تھے۔
Comments are closed.