وزیراعظم مودی کی والدہ ہیرا بین کا انتقال

گاندھی نگر میں آخری رسومات ادا کی گئیں، اہم شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات
احمد آباد۔۳۰؍دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا ۱۰۰سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ احمدآباد کے اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی ۔ یہاں یو این مہتا ہارٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ میں انہیں دو روز قبل داخل کرایا گیا تھا۔ ہیرا بین نے صبح تقریباً ساڑھے تین بجے آخری سانس لی۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی ۱۰۰ویں سالگرہ منائی تھی۔ وزیر اعظم کی والدہ کی آخری رسومات مکتی دھام شمشان گھاٹ میں پورے ہندورسم و رواج کے ساتھ ادا کرد گئی ہیں۔ مودی نے اپنے بھائی کے ساتھ انہیں مکھاگنی دی ۔وزیر اعظم کی والدہ ہیرا با مودی کے جسد خاکی کو گاندھی نگر کے شمشان گھاٹ لایا گیا۔ جہاں پوری ویدک رسومات اور منتر جاپ کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ شمشان گھاٹ میں ہیرا با کی آخری رسومات کے دوران گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، ریاستی حکومت کے وزراء، ایم ایل اے سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔وزیراعظم کی والدہ کا انتقال، مرمو، شاہ سمیت کئی لیڈروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔صدرجمہوریہ مرمو نے ٹویٹر پر لکھا، ’’وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابا کی 100 سالہ جدوجہد کی زندگی ہندوستانی نظریات کی علامت ہے۔ مسٹر مودی نے اپنی زندگی میں ‘ ماتردیووبھ کے جذبے اور ہیرابا کی اقدار کو اپنایا۔ میں ان کی والدہ کی آتما کی شانتی کے لیے دعا گو ہوں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہیرا بین کوکنبےکی پرورش کے لیے جس جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا وہ سب کے لیے باعث تحریک ہے۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ پوری قوم دُکھ کی اِس گھڑی میں وزیر اعظم مودی اور اُن کے کنبے کے ساتھ برابر شریک ہے۔ ایک جذباتی ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کا ایک طویل عمر گزارنے کے بعد انتقال ہوا ہے۔ اپنی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ اپنی والدہ میں بھگوان کا روپ دیکھتے ہیں، جو بے لوث کرم یوگی اور اقدار کے تئیں زندگی وقف کرنے والی ایک علامت تھیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا، ’’وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کے انتقال سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ ماں کی موت سے انسان کی زندگی میں ایسا خالی پن آجاتا ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔ میں غم کی اس گھڑی میں وزیر اعظم اور ان کے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مودی اور ان کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت پیش کیا ۔ٹیوٹر پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے علامہ اقبال کے اشعار کو بھی ٹیوئٹ کئے۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابا مودی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کھڑگے نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا کہ وہ وزیر اعظم مودی کی والدہ ہیرابا مودی کے انتقال سے بہت غمزدہ ہیں اور بحران کی گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کے انتقال کی خبر بہت دکھ بھری ہے۔ میں اس مشکل وقت میں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔شرد پوار نے ٹویٹ پر کہا کہ نریندر بھائی، آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ یہ آپ کی زندگی کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ان کے علاوہ ایم پی کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان ، سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو ، شرومنی اکالی دل کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل ، مرکزی وزیر گری راج سنگھ ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑکے ، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ، بی جے پی صدر جے پی نڈّا، راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، سمبت پاترا اور کے اَنّا ملائی سمیت آر ایس ایس کے کئی لیڈروں نے تعزیت کا اظہار کیا ۔
Comments are closed.