مولانا قمرالہدی ایک مخلص رہنما اور نیک صفت انسان تھے :عالم قاسمی

پٹنہ 31 دسمبر (پریس اعلانیہ) ڈاکٹر مولانا محمدعالم قاسمی جنرل سیکرٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار نے فرمایا کہ
جماعت اسلامی ہند بہار کے سابق امیر جناب حضرت مولانا قمرالہدی صاحب آج علی الصبح مورخہ 31 دسمبر 2022 کو میدانتا ہاسپٹل پٹنہ میں آخری سانس لی اور اس دنیا سے رخصت ہو گئے، انا للہ وانا الیہ را جعون،انکی پہلی نماز جنازہ جماعت اسلامی بہار کے آفس میں ادا کی گئی، پھر انکے آبائی گاؤں ململ، مدھو بنی جسد خاکی کو لے جایا گیا جہاں کل یکم جنوری کو صبح دس بجے دوسری نماز جنازہ ادا کی جائے گی، اور وہیں تدفین ہوگی ،
مولانا مرحوم نہایت ہی پر ہیزگار، بے لوث مخلص خادم دین تھے، اور اپنی پوری زندگی خدمت دین کے لئے وقف کر دیا تھا، نام و نمود اور شہرت و ریا سے کوسوں دور رہ کر ہمہ وقت اسلام کی دعوت اور اشاعت اسلام میں منہمک رہتے، نہایت متواضع، ملنسار اور ہمدرد انسان تھے، اپنے متعلقین کی نہایت نرمی سے رہنمائی اور تربیت فرماتے زبان بہت ہی نرم تھی اور بہت متقی تھے اس بنا پر انکی حیثیت ایک ہمدرد گارجین کی تھی اسی باعث لوگ دل سے انکا احترام کرتے، اپنے مشن کے خاطر انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں لہذا ان کی رحلت نہ صرف یہ ہے کہ جماعت اسلامی ہند بلکہ پوری ملت اسلامیہ ہند کا عظیم خسارہ ہے، آپ کا آبائی وطن ململ، مدھو بنی ہے، یوں تو سب سے والہانہ محبت کرتے مگر مجھ پر علاقائی نسبت کی وجہ سے بہت زیادہ شفقت فرماتے اور اہم پروگرام میں شرکت دعوت دیتے اور خوب حوصلہ افزائی کرتے، انکی جدائیگی پر دل بہت ملول ہے کہ میرا ایک محسن مجھ سے ہمیشہ کے لئے جدا ہو گیا، رب کریم سے دعا ہے کہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاہو.
Comments are closed.