غلام نبی آزاد نے کانگریس میں واپسی کی خبروں کی تردید کی

 

سری نگر۔۳۱؍دسمبر: سابق کانگرس لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس میں واپسی کی خبروں کو بے بنیاد اور افواہ قرار دیا۔ آزاد نے ٹویٹر پر لکھا کہ ان کی کانگریس میں واپسی کے متعلق خبریں افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ اس قسم کی خبریں کانگرس کے کچھ لیڈران پھیلا رہے ہیں کیونکہ وہ میری پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے۔ انہوں کہا کہ ان کی کانگریس یا ان کی قیادت کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان قصہ گوئی کرنے والوں کو کہیں کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہیں۔قابل ذکر ہے کہ آزاد کے متعلق آج خبریں شائع کی گئی کہ غلام نبی آزاد کے کانگریس پارٹی میں واپسی کا امکان ہے اور اس سلسلے میں وہ کانگریس کے دو رہنماؤں کے رابطے میں بھی ہیں۔ خبروں کے مطابق گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران آزاد نے دعویٰ کیا تھا کہ صرف کانگریس ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ اس دوران آزاد نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کی پالیسی کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس کے کمزور نظام کے مسائل ہیں۔

Comments are closed.