2022 کا آخری سورج غروب ، سال نو کا سورج آج طلوع ہوگا

ممبئی۔۳۱؍دسمبر: (اسٹاف رپورٹر) ۲۰۲۲ کااختتام ہفتے اور مہینے کے آخری دن سورج کے غروب ہونے کے ساتھ ہوگیا۔ صبح جب اخبار قارئین کے ہاتھوں میں ہوگا تو وہ ۲۰۲۳ میں داخل ہوچکے ہوں گے۔ سال کا اختتام دیکھنے کے لیے ممبئی شہر سمیت دیگر مقامات پر عوام کی بھیڑ جمع تھی، سورج بھی لالی بکھیرتے ہوئے یہ امید دے کر جدا ہوگیا کہ کل کا سورج نئے سال کا ہوگا اس نئے سال میں عوام اپنی امیدوں اور امنگوں کے سہارے پھر جئیں گے۔
Comments are closed.