بکسر سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش

 

تین ہوٹل سیل ،مالک کو گرفتار کرنے کی کوشش

بکسر۔ یکم؍جنوری: بکسر ضلع کے سیکس ریکٹ معاملے میں ضلع کے تینوں مشہور ہوٹلوں کو صدر ایس ڈی او کی قیادت میں سیل کر دیا گیا۔ تمام منیجر کو جیل بھیجنے کے بعد اب ہوٹل مالکان کی بھی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ اے ایس ڈی او دیپک کمار نے کہا کہ عدالت کے اگلے حکم تک ہوٹل سیل رہیں گے۔اس دوران ایس ڈی پی او گورکھ رام ، پولیس انسپکٹر مکیش کمار اور سٹی تھانہ انچارج دنیش کمار ملاکر نے ہوٹل انیتا پیلس ، ہوٹل پیراڈائز اور ما وشنوی ہوٹل کو سیل کر دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ان ہوٹلوں میں سیکس ریکیٹ چلایا جا رہا تھا۔ جس میں 21 لڑکوں اور 21 لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل مینجر کو بھی گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں ہوٹل چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی، سیکس ریکٹ کی کارروائی میں ملوث خواتین کے ساتھ ساتھ متعدد نوجوانوں کو جیل بھیجا گیا ، جب کہ لڑکیوں کومیڈیکل جانچ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔واضح ہوکہ 28 دسمبر کو شراب کی اطلاع پر اچانک چھاپہ مار ی کئے جانے سے تین ہوٹلوں میں کہرام مچ گیا تھا، پولیس کے چھاپے میں کسی کو فرار ہونے کا موقع نہیں دیا گیا تھا، ایک درجن سے زائد نابالغ لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں پائی گئی تھیں۔ جس میں خواتین ، نوجوانوں اور ہوٹل منیجر کو جیل بھیج دیا گیا۔ وہیں نابالغ لڑکیوں کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments are closed.