سر سید کمپیوٹر سنٹر دریا پور پٹنہ کا افتتاح

 

پٹنہ 2 /جنوری (پریس اعلانیہ) ڈاکٹر مولانا محمدعالم قاسمی سیکرٹری شعبہ نشر و اشاعت رفاہ امت سوسائٹی دریا پور ،پٹنہ کی اطلاع کے مطابق گزشتہ روز رفاہ امت سوسائٹی پٹنہ کے زیر انتظام سر سید کمپیوٹر سنٹر (برائے خواتین و طالبات) کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی کے اراکین و ذمہ داران شریک ہوئے، اس کی صدارت سرپرست سوسائٹی جناب ڈاکٹر نیاز احمد فخری نے کی اور جامع مسجد دریا پور سبزی باغ پٹنہ کے امام مولانا محمد عالم قاسمی کی دعا کے ساتھ اس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے،

سوسائٹی کے سیکرٹری جناب حماد قاسم تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فی الحال پانچ طالبات نے داخلہ لیا ہے اور اس کی تعلیم دینے کے لئے ایک معلمہ محترمہ متعین ہیں، صرف ایک سو روپیہ داخلہ فیس ہے، اس کا وقت شام چار بجے سے سات بجے شب تک ہے تاکہ پڑھنے والی بچیاں بھی پاکیزہ ماحول میں کمپیوٹر سیکھ سکیں،

اس موقع پر ڈاکٹر نیاز احمد فخری، انجینئر محمد حسین صدر سوسائٹی، جناب حماد قاسم سیکرٹری سوسائٹی، مولانا محمد عالم قاسمی، محمد ارشد عالم، رضی حیدر، معلمہ اور زیر تعلیم طالبات ودیگر حضرات موجود تھے،

Comments are closed.