سیتامڑھی میں فائنانس کمپنی میں ۱۱؍ لاکھ کی لوٹ

 

سیتا مڑھی۔ ۲؍جنوری: ضلع کے رونی سید پور تھانہ علاقہ کے سیتامڑھی۔ مظفر پور این ایچ 77 واقع کٹرا موڑ کے قریب اتوار کی رات بدمعاشوں نے لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔ پانچ کی تعداد میں آئے بدمعاشوں نے اسلحہ کے زور پر فائنانس کمپنی سے 11 لاکھ 32 ہزار روپے لوٹ لئے۔ اس دوران بدمعاشوں نے لوٹ مار کے خلاف احتجاج کرنے پر اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کی۔واقعے کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ فائنانس کمپنی کے ملازمین دفتر بند کرنے کے بعد نکلنے ہی والے تھے کہ پانچ بدمعاشوں نے دفتر میں گھس کر سب کو یرغمال بنا لیا۔ جس کے بعد بدمعاشوں نے تقریباً ایک گھنٹے تک لوٹ مار کی۔ بدمعاشوں نے دفتر سے 11.32 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ لوٹ کے دوران بدمعاشوں نے احتجاج کرنے پر ملازمین کی پٹائی بھی کی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق واردات کو انجام دینے کے بعد شرپسندوں نے اہلکاروں کو کمرے میں بند کر دیا اورباہر سے تالا لگا کر فرار ہوگیا۔ اندر سے ہنگامہ کرنے کے بعد تمام کارکنان مقامی لوگوں کی مدد سے باہر نکلے اور پولیس کو اطلاع دی۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔

Comments are closed.