سڑک کی تعمیر کے دوران مار پیٹ، لڑکی سمیت کئی زخمی، درجنوں افراد نامزد

 

دربھنگہ۔ ۵؍جنوری: سنگھواڑہ تھانہ علاقہ کے بھرھولی گاؤں میں سڑک کی ڈھلائی کے دوران ہوئی مار پیٹ میں ایک لڑکی سمیت ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے ارچنا کماری کو علاج کے بعد بہتر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں بیچن منڈل کی بیوی ببیتا دیوی کی درخواست پر سنگھواڑہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں بٹو منڈل، سنجے منڈل، راج کشور منڈل، راجگیر منڈل، سادھو منڈل سمیت بارہ لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ درج ایف آئی آر میں یہ اِلزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے گھر کے پیچھے پنچایت کی جانب سے سڑک کی ڈھلائی کا کام چل رہا تھا اسی دوران بٹو منڈل اور سنجے منڈل نے اس کے گھر کی دیوار کو کھنٹی سے توڑنے کی کوشش کی احتجاج کرنے پر مارا پیٹا جس میں رنکو دیوی، ارچنا کماری و دیگر کئی افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ایف آئی آر میں گھر توڑنے اور لوٹ پاٹ کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.