پٹھان کی شادی پر نہیں، نام پر دقت ہے: اخترالایمان

کشن گنج۔ ۷؍جنوری: بہار کے کشن گنج میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی صدر اختر الایمان نے جمعہ کو شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کو لے کر ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پٹھان نے شادی کہاں کی اس سے بی جے پی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن پٹھان کے نام پر بڑا مسئلہ ہے۔ پٹھان کے کپڑے سے بڑی دقت ہورہی ہے۔ بی جے پی صرف یہ جانتی ہے کہ ہندو مسلم کے درمیان دراڑ پیدا کرکے کیسے اپنی سیاسی روٹی سیکنا ہے۔شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان نے ایک بیان دیا ہے۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے ملک بھر میں پٹھان کے خلاف ہنگامہ برپا ہے اور لوگ فلم میں تبدیلی کے مطالبے پر بضد ہیں۔ دوسری جانب، اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نفرت کی سیاست کر کے اپنی سیاسی روٹی سینکتی ہے۔ پٹھان نے کہاں شادی کی، اس سے اسے کوئی دقت نہیں ہے لیکن پٹھان کے نام پر بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے کپڑوں کے رنگ کا مسئلہ ہے۔ یہ نفرت کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے۔ بی جے پی ان چیزوں پر سیاست کرتی ہے جس سے سماج ٹوٹتا ہے۔ بی جے پی نفرت کی سیاست کرکے ہی اپنا کاروبار چلارہی ہے۔ اگر آپ بی جے پی اور فرقہ پرستوں کی ڈکشنری سے ٹیکا، ٹوپی، گائے، بکرا وغیرہ نکال دیں گے تو وہ تڑپ کر مرجائیں گے۔ ان کی سیاست اسی سے چلتی ہے۔ شاہ رخ خان مسلمان ہیں۔ اس وجہ سے انہیں ٹارگیٹ نہیں کیا گیا۔ اگر وہ مسلمان ہیں تو معلوم کرو کہ وہ کس کے داماد ہیں۔ اس مسئلے کو اسی لیے اٹھایا گیا کہ اس سے ہندو اور مسلمانوں میں تنازع پیدا کیا جاسکے۔
Comments are closed.