ہردوئی میں ایک طالب علم کو کار نے تقریباً 1 کلومیٹر تک گھسیٹا

 

ہردوئی۔ ۷؍جنوری: ضلع میں دہلی ہارر کیس جیسا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں تیز رفتار کار سائیکل پر سوار طالب علم کو تقریباً ایک کلومیٹر دور تک گھسیٹ کر لے گئی۔ سڑک پر کھڑے ہجوم نے جب یہ دیکھا تو بھاگ کر گاڑی روک دی۔ اس کے بعد لوگوں نے طالب علم کو باہر نکالا۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے کار ڈرائیور کی پٹائی بھی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ وہیں زخمی طالب علم کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سی او وکاس جیسوال نے بتایا کہ ہردوئی میں کوتوالی سٹی علاقے کے سولجر بورڈ چوراہے کے قریب کوچنگ کے لیے جانے والے ایک طالب علم کی کار سے ٹکر ہوگئی۔ جس کے بعد طالب علم کی ٹانگ گاڑی میں ہی پھنس گئی اور وہ اس کے ساتھ کھینچتا چلا گیا۔ زخمی طالب علم کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جب کہ اس سلسلہ میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی دوران واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں طالب علم کے زور سے آواز کرنے اور چیخنے چلانے پر بھی کار کا ڈرائیور طالب علم کو گھسیٹ رہا ہے۔ اس دوران بازار میں موجود لوگ گاڑی کو روکنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگتے نظر آتے ہیں۔

Comments are closed.