اندور کے ساحل علی کو نیندر لینڈ میں ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے کی ملازمت کا پیکج 

 

اندور۔۷؍ جنوری: مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی دیوی اہلیہ یونیورسٹی میں ایم ٹیک کے طالب علم ساحل علی کو نیدر لینڈ کی ایک کمپنی نے ایک کروڑ 13 لاکھ روپے سالانہ کا پیکج آفر کیا ہے۔ یہ معلومات یونیورسٹی انتظامیہ نے پریس کانفرنس میں دی۔ دیوی اہلیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر رینوکا جین نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ‘یونیورسٹی کے آئی پی پی ایس کے فائر سانٹیگریٹڈ کورس ایم ٹیک کے طالب علم ساحل علی کو کے نیدرلینڈ کی ایک کمپنی نے یہ آفر دیا ہے۔اس دوران ساحل علی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی انہیں 46 لاکھ روپے کا آفر کا ملا تھا جبکہ موجودہ آفر کافی زیادہ ہے۔ساحل نے بتایا کی شروعات میں انہیں 46 لاکھ روپے کا پیکج آفر ہوا تھا اور اس بار جو آفر ملا ہے وہ آپ سب لوگ جانتے ہیں، اس کی تیاری میں نے اسل اول سے ہی شروع کردی تھی، مسلسل محنت کرنے کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا ہے اس کے لیے میرے ادارے میں جو ماحول ملا ہے اس میں کافی حد تک مجھے مدد ملی۔ دیوی اہلیہ یونیورسٹی صوبے میں واحد اے گریٹ کا درجہ رکھنے والی والی یونیورسٹی ہے جس کے طالب علم کو اب تک سب سے بڑا پیکیج ملنے کا ریکارڈ بھی درج ہوا۔

Comments are closed.