انجمن باشندگان بہارممبئی کی گوونڈی برانچ کے لیگل سیل کی تشکیل، آصف شیخ چئیرمین اور شاہد شیخ جنرل سیکریٹری نامزد

ممبئی (پریس ریلیز) انجمن باشندگان بہار ممبئی کی گوونڈی برانچ کی مجلس منتظمہ کی ایک اہم میٹنگ مولانا غفران ساجد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر گوونڈی برانچ کے لیگل سیل کی تشکیل عمل میں آئی اور متحرک و فعال سماجی وملی کارکن محمد آصف شیخ کو چئیرمین نامزد کیا گیا، اور محمد شاہد شیخ کو جنرل سیکریٹری بنایا گیا، اس موقع پر انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سکریٹری محمود حکیمی نے کہا کہ محمد آصف شیخ ایک تعلیم یافتہ، متحرک اور فعال سماجی و ملی کارکن ہیں، ان کے چیئر مین بننے سے گوونڈی برانچ کو فائدہ ہوگا، گوونڈی میں مقیم اہل بہار کے جتنے بھی قانونی معاملات ہوں گے محمد آصف شیخ اسے دلجمعی سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، انجمن باشندگان بہار ممبئی کی سرپرست کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلام شیخ نے کہا کہ گوونڈی برانچ کی تشکیل گوونڈی میں مقیم اہل بہار کے لیے نیک فال ہے، انشاءاللہ اب گوونڈی میں مقیم اہل بہار کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دردر بھٹکنا
نہیں پڑے گا، گوونڈی برانچ کی قیادت اس وقت بہت ہی ایماندار، مخلص اور محنتی ٹیم کے ہاتھوں میں ہے، یہ لوگ اپنی مخلصانہ جدوجہد سے گوونڈی برانچ کا نام روشن کریں گے، اس میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ طے کیا گیا کہ ممبرسازی مہم کو تیز کرنا ہے اور کوشش کرنا ہے کہ گوونڈی میں مقیم بہار کا ایک ایک فرد انجمن سے جڑجائے اور جلد از جلد گوونڈی برانچ کے لیے مستقل آفس کا انتظام، گوونڈی برانچ کے چئیرمین ڈاکٹر امتیاز سید، جنرل سیکریٹری ظفر شیخ اور جوائنٹ سیکریٹری محمد سمیع انصاری نے یقین دلایا کہ وہ لوگ اپنی
ٹیم کے ساتھ مل کر ممبر سازی مہم کو تیز کریں گے اور جلد از جلد آفس کا انتظام کریں گے اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ گوونڈی میں مقیم کسی بھی بہار کے رہنے والے کے ساتھ کوئی پریشانی ہو وہ فورا انجمن کے ذمہ داران سے ملیں انشاءاللہ ان کی پریشانی دور کی جائے گی. اس موقع پر قاری شہاب الدین صدیقی کو گوونڈی برانچ
کا میڈیا انچارج نامزد کیا گیا. اس میٹنگ میں گوونڈی برانچ کے نائب صدر نوشاد شیخ، ثاقب اسامہ شیخ، انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جوائنٹ سکریٹری محمد فیض رحمانی اور رئیس اعظم کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے.
Comments are closed.