انجمن باشندگان بہارممبئی گوونڈی برانچ کے جوائنٹ سیکریٹری سمیع انصاری کی والدہ کا انتقال، تدفین رات ساڑھے 9 بجے

 

ممبئی (پریس ریلیز) انجمن باشندگان بہار ممبئی گوونڈی برانچ کے جوائنٹ سیکریٹری محمد سمیع انصاری کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، اناللہ وانا الیہ راجعون ،تدفین آج رات بعد نماز عشاء ساڑھے 9 بجے رفیع مگر قبرستان میں ہوگی، اس موقع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی نے کہا کہ محمد سمیع انصاری انجمن کے ایک متحرک اور فعال رکن ہیں، ان کی والدہ کے انتقال کی خبر سے ہمیں سخت صدمہ پہونچا ہے، میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ سمیع انصاری کی والدہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور محمد سمیع انصاری اور ان کے جملہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ،اس موقع پر انجمن باشندگان بہار ممبئی کے تمام عہدیداران، کارکنان اور متعلقین سمیع انصاری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہیں، محمود حکیمی نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جنازہ میں شرکت فرما کر والدہ مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا فرمائیں.

Comments are closed.