انجمن باشندگان بہارممبئی کی جانب سے مہاراشٹر کے ایم ایل سی کپل پاٹل کااستقبالیہ 11 جنوری کو 

 

ممبئی(پریس ریلیز)انجمن باشندگان بہارممبئی کے زیراہتمام مہاراشٹر کے ایم ایل سی اور جنتا دل یو کے نینشل جنرل سکریٹری کپل پاٹل کو 11؍جنوری کو استقبالیہ دیا جائے گا۔انجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سکریٹری محمودحکیمی نے بتایاکہ اس سے پہلے یہ پروگرام 5 جنوری کو ہونا تھا لیکن اچانک کپل پاٹل کے بہار دورہ کی وجہ سے پروگرام کو ملتوی کردیا گیا تھا اور اب یہ پروگرام 11 جنوری کو شام 5 بجے انجمن اسلام سی ایس ٹی کے اکبر پیر بھائی کانفرنس ہال میں ہوگا، اس پروگرام کی صدارت انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کریں گے. انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر ممبئی میں بہار ہاؤس کی تعمیر، اہل بہار کی تعلیمی و معاشی ترقی کے تعلق سے خاص طور پر بات کی جائے گی، مسٹر کپل پاٹل سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اہل بہار کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ممبئی میں بہار ہاؤس کی تعمیر کو یقینی بنائیں اور طلبہ و طالبات کی تعلیم اور اہل بہار کے نوجوانوں کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے تعلق سے خصوصی توجہ دیں.

Comments are closed.