یونیفارم سول کوڈ :سپریم کورٹ نے یکساں سول کوڈ کی جانچ کرنے والی کمیٹی کودکھائی ہری جھنڈی

نئی دہلی(ایجنسی) سپریم کورٹ نے گجرات اوراتراکھنڈ کی جانب سے یکساں سول کوڈ کی جانچ کرنے والی کمیٹی کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں بڑا تبصرہ کیا ہے۔ یکساں سول کوڈ کی جانچ کے لیے ریاستی حکومت کے دائرہ کار میں کمیٹی تشکیل دی جائے۔ صرف کمیٹی کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا۔ سپریم کورٹ نے گجرات اور اتراکھنڈ اور گجرات کی حکومتوں کی طرف سے یو سی سی کے نفاذ کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔
اس سماعت کے دوران سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے کہا کہ انہوں نے آرٹیکل 162 کے تحت ایگزیکٹو اختیارات کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس میں غلط کیا ہے؟ یا تو آپ پٹیشن واپس لیں یا ہم اسے خارج کر دیں گے۔ صرف کمیٹی کی تشکیل پر ہی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی کہ یہ آئین کے خلاف ہے۔ اس معاملے میں درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔

Comments are closed.