دہلی حج کمیٹی میں محمد سعد کا انتخاب ایک خوش آئند قدم

نئی دہلی۔۹؍ جنوری: عزت مآب ایل جی کے ذریعے تشکیل دی گئی حج کمیٹی میں محمد سعد صاحب کو بطور اسلامی اسکالر ممبر منتخب کیا گیا ہے، جو ایک خوش آئند قدم ہے،حج کمیٹی حجاج کرام کے سفر حج کی تنسیق و ترتیب اور اس کی تسہیل کیلئے کام کرتی ہے، اس کے ممبران کیلئے جہاں یہ ضروری ہے کہ وہ متحرک اور فعال ہوں وہی یہ بھی ضروری ہے کہ وہ دل درمند رکھتے ہوں،عام لوگوں کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو، تبھی وہ عازمین حج کے مسائل ومشکلات کے تدارک کی مخلصانہ کوشش کر سکتے ہیں، اگر کوئی شخص جاہ و منصب کی چاہت، اور اپنے ثروت میں اضافہ کی نیت کے ساتھ ممبر شپ قبول کرتا ہے تو ایسے شخص کا انتخاب کسی بھی ادارے کے لئے بڑی بد قسمتی کی بات ہوتی ہے کہ وہ ادارے کے مقاصد کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہو تا ہے، ادارہ بے روح جسم بن کر رہ جاتا ہے، وہ ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ محمد سعد صاحب اسلامی اسکالر ہونے کے ساتھ انتہائی بے باک، متحرک اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں، ان میں عوامی خدمت کا مزاج اپنے والد سے ورثہ میں ملا ہے، ان کے والد جاوید احمد صاحب ایک مشہور و معروف سماجی کارکن ہیں، ملک و ملت کے تئیں ان کی بے لوث خدمات نا قابل فراموش ہیں، سرکاری محکموں سے لیکر سیاسی گلیاروں تک میں ضرورت مندوں کی حاجت روائی ان کی اصل شناخت سمجھی جاتی یے،حقیقت یہ ہے کہ ان کی عظیم خدمات ہی ان کا تعارف ہے، ایسے مخلص سماجی کارکن کے تربیت یافتہ سے کسی کوتاہی اور سرد مہری کا احتمال بھی محال ہے، محمد سعد صاحب اپنے والد کی طرح ہی کسی بھی پلیٹ فارم پر ہوں ملی مسائل کے تئیں ان کی فکر مندی اور انہیں حل کرنے کی بے لوث کوشش کا مزاج انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے، اپنوں کی محفل ہو یا کوئی اور ہر جگہ بے باکی سے ملت کی ترجمانی کرتے ہیں، اہم بات ہے کہ نوجوانی میں مفاد پرستی کے مرض سے انسان عموما محفوظ ہی رہتا ہے جو محمد سعد صاحب کی عوامی زندگی میں صاف جھلکتا ہے۔ حج کمیٹی جیسے معتبر اور اہم ادارہ کی ممبر شپ کیلئے ایسے بیدار اور با صلاحیت فرد کا انتخاب یقینا ایک خوش آئندہ قدم ہے، جس کیلئے عزت مآب ایل جی صاحب بھی شکریہ کے مستحق ہیں ، امید ہے کہ انہیں دوسری اہم ذمہ داریاں بھی سونپی جائیں گی، تاکہ ملک و ملت کی بہتری کیلئے وہ زیادہ سے زیادہ کام کر سکیں۔
Comments are closed.