ملی کونسل کے نائب صدرمولاناانیس الرحمن قاسمی کی ممبئی آمد

 

خصوصی نشست کااہتمام،مختلف اہم ملی مسائل پرتبادلہ خیال

ممبئی۔۹؍ جنوری: آل انڈیاملی کونسل کےقومی نائب صدرمولاناانیس الرحمن قاسمی کی ممبئی آمدپرایک خصوصی نشست کااہتمام کیاگیاجس میں ملت کے اہم مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرعبدالمتین خان نے ملت میں سیاسی شعوربیداکرنے کے تعلق سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جس طرح مسلم قوم سیاسی طورپرپسماندہ ہے،ضرورت ہے کہ ملت میں سیاسی شعوربیدارکیاجائے اورسیاست کے تعلق سے ان کی صحیح رہنمائی کی جاسکے تاکہ وہ سیاسی طورپرمضبوط ہوکرقوم وملت کی صحیح خدمت انجام دے سکیں۔عامرقاضی نے کہاکہ مسلمانوں میں آئین ہندکی معلومات کی بھی بہت کمی ہے،ہمیں اپنے ملک میں رہنے کے لئے اپنے ملک کے آئین سے واقف ہونابہت ضروری ہے،اس کے لئے ضرورت ہے کہ ہم اپنے مدرسوں اوراسکولوں میں ابتدائی درجات سے ہی آئین ہندکی تعلیم کامناسب نظم کریں ،یادرکھیں کہ جب تک ہم اپنے ملک کے آئین سے واقف نہیں ہوں گے ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کرپائیں گے۔ملی کونسل کے سینئررکن اورنجم فاؤنڈیشن کے چیئرمین نجم الحسن نجمی نے کہاکہ اس وقت ملت کے لئے بہت سارے اہم کام کرنے کی ضرورت ہے،اوریہ تمام کام زمینی سطح پرکرنے کی ضرورت ہے بالخصوص مسلمانوں کوسیاست کے ساتھ ساتھ معاشی طورپربھی مضبوط کرنے کی اشدضرورت ہے۔آخرمیں مولاناانیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدرآل انڈیاملی کونسل نے کہاکہ ملت اس وقت پیاسی ہے،مختلف محاذہیں جس پربنیادی طورپراورزمینی سطح پرکام کرنے کی ضرورت ہے،ملی کونسل اس وقت تعلیمی مشن ۲۰۵۰ لے کرچل رہاہے،اس کے ساتھ ساتھ سیاسی اورمعاشی طورپرمسلمانوں کومضبوط کرنے کی مہم بھی چلائی جارہی ہے،مولاناقاسمی نے مزیدکہاکہ ملی کونسل کامقصدہندوستان میں کلمہ واحدہ کی بنیادپربلااختلاف مسلک ومشرب تمام مسلمانوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنااوراجتماعی طورپرمسلمانوں کی فلاح وبہبودکے لئے کام کرناہے۔انہوں نے اس موقع پرنوجوانوں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بڑھیں اورملی کونسل سے جڑیںاورملت کی فلاح وبہبودکے لئے اپناقیمتی وقت لگائیں ۔

Comments are closed.