انجمن باشندگان بہارممبئی نے ایم ایل سی کپل پاٹل کو بہار بھون کے مطالبہ پر مشتمل میمورنڈم سونپا

 

کپل پاٹل کو جنتا دل یو کے نینشل جنرل سیکریٹری نامزد کئے جانے پر انجمن باشندگان بہارممبئی نے دیا استقبالیہ

 

ممبئی (پریس ریلیز) انجمن باشندگان بہار ممبئی کی جانب سے انجمن اسلام سی ایس ٹی کے کیمپس میں واقع اکبر پیر بھائی کانفرنس ہال میں مہاراشٹر کے ایم ایل سی کپل پاٹل کے لئے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت انجمن اسلام ممبئی کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کی. پروگرام کا آغاز انجمن باشندگان بہارممبئی کے رکن عاملہ عبدالماجد راہی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. اس موقع پر پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سکریٹری محمودحکیمی نے کہا کہ انجمن باشندگان بہارممبئی اہل بہار کی سب سے قدیم اور معروف انجمن ہے جو گذشتہ 45 سالوں سے ممبئی میں اہل بہار کی خدمت آنجام دے رہی ہے، انجمن کے قیام کا مقصد ممبئی میں مقیم اہل بہار کی تعلیمی، معاشی، سماجی اور فلاحی ترقیات پر توجہ دینا اس کے علاوہ بہار سے ممبئی علاج و معالجہ اور دیگر ضروریات کے لئے آنے والوں کا ہر طرح سے تعاون کرنا ہے، اور الحمد للہ انجمن باشندگان بہارممبئی اپنے ان اغراض و مقاصد میں بہت حدتک کامیاب ہے لیکن ممبئی میں بہار بھون کے نہ ہونے کی وجہ سے اہل بہار کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لئے ہم نے آج یہ تقریب منعقد کی ہے تاکہ ہم مہاراشٹر کے ایم ایل سی اور جنتا دل یو کے نینشل جنرل سیکریٹری کپل پاٹل کے سامنے اپنا مطالبہ رکھ سکیں، محمود حکیمی نے کہا کہ آج کے پروگرام کا دو ہی مقصد ہے پہلا مقصد تو کپل پاٹل کے جنتا دل یو کے نینشل جنرل سیکریٹری نامزد کئے جانے پر ان کا استقبال کرنا اور دوسرا مقصد ممبئی میں بہار بھون کی تعمیر کا مطالبہ، ہم امید کرتے ہیں کہ کپل پاٹل اہل بہار کے اس مطالبے کا احترام کرتے ہوئے ممبئی میں بہار بھون کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے، اس موقع پر انجمن باشندگان بہارممبئی کے سابق صدر عمر فاروق نے بھی کپل پاٹل کو مبارک باد دیتے ہوئے بہار بھون کی ضرورت پر زور دیا، انجمن باشندگان بہارممبئی کی سرپرست کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلام شیخ نے انجمن کی حالیہ سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انجمن باشندگان بہارممبئی بے سرو سامانی کے باوجود ہمہ وقت اہل بہار کی خدمت کے لئے سرگرم رہتی ہے، انجمن ہر آنے والے دنوں میں اپنا دائرہ کار بڑھاتی جارہی ہے اور زیادہ سے زیادہ اہل بہار تک پہونچنے کی کوشش کررہی ہے اور الحمد للہ اہل بہار انجمن کی سرگرمیوں سے متاثر ہوکر انجمن سے جڑ بھی رہے ہیں، کورونا کے زمانے میں انجمن باشندگان بہارممبئی نے ممبئی میں مقیم اہل بہار کے علاوہ انسانی بنیادوں پر عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بس اس وقت اہل بہار کو ایک بہار بھون کی ضرورت ہے اگر بہار بھون تعمیر ہوجائے تو انشاءاللہ اہل بہار کے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے، اس موقع پر نوجوان عالم مفتی محمد اللہ قیصر قاسمی نے بھی انجمن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ممبئی میں جلد از جلد بہار بھون کی تعمیر کے لیے کپل پاٹل کے سامنے اہل بہار کا مطالبہ رکھا اور درخواست کی کہ آپ ترجیحی بنیادوں پر بہار بھون کی تعمیر میں انجمن باشندگان بہارممبئی کا بھرپور تعاون کریں، تقریب کے مہمان خصوصی کپل پاٹل نے انجمن باشندگان بہارممبئی اور اس کے جنرل سکریٹری محمودحکیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی اس بات کا احساس ہے کہ ممبئی میں اہل بہار کی سب سے زیادہ تعداد ہونے کے باوجود بہار بھون نہیں ہے، یہ بڑے افسوس کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ میرا تجربہ ہے کہ بہار کے لوگ بہت ہی محنتی اور نیک ہوتے ہیں، زندگی کے جس شعبے سے بھی وہ وابستہ ہوتے ہیں بہت ہی ایمانداری اور خلوص سے کام کرتے ہیں اور ممبئی ہی نہیں بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، میں اہل بہار کی ذاتی طور پر بہت عزت کرتا ہوں اور ان کے کارناموں کی قدر کرتا ہوں، کپل پاٹل نے کہا کہ میں بہار بھون کی تعمیر کے لئے صرف وعدہ یا یقین دہانی نہیں کراؤں گا بلکہ میں آج سے اور ابھی سے آپ کے ساتھ کھڑا ہوکر جہاں بھی جانے کی ضرورت پیش آئے گی وہاں جاکر 1 سے 2 سال کے اندر اندر بہار بھون کی تعمیر مکمل کرادوں گا، یہ میرا صرف وعدہ نہیں بلکہ یہ آپ سب کے سامنے میرا عہد ہے، آخر میں تقریب کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جس طرح اہل بہار زندگی کے دیگر شعبوں میں پیش پیش رہتے ہیں اسی طرح تعلیم میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اس وقت پورے ملک میں سب سے زیادہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران بہار سے ہی آتے ہیں بالخصوص ممبئی میں بہار کے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران بڑی تعداد میں تعینات ہیں، اہل بہار کو تھوڑا تعاون اور رہنمائی کی ضرورت ہے انشاء اللہ مجھے یقین ہے کہ اہل بہار ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہر شعبے میں ٹاپ کریں گے، ڈاکٹر قاضی نے بھی انجمن باشندگان بہارممبئی کے بہار بھون کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے ایم ایل سی کپل پاٹل سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی میں بہار بھون کی تعمیر میں انجمن باشندگان بہارممبئی کا بھرپور تعاون کریں، پروگرام کی نظامت بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی نے کی، جب کہ مہمان خصوصی کپل پاٹل کا تعارف اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان نے پیش کیا، اور رسم شکریہ انجمن باشندگان بہارممبئی کی گوونڈی برانچ کے جوائنٹ سیکریٹری سمیع انصاری نے ادا کی.

اس موقع پر انجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی، نائب صدر عمید محمودی اور سرپرست کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلام شیخ نے ایم ایل سی کپل پاٹل کو بہار بھون کے مطالبے پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا، اس موقع پر آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کرنے والوں میں انجمن باشندگان بہارممبئی کے نائب صدر محمد فرقان رضوان شیخ، خازن وصی احمد شیخ، جوائنٹ سیکرٹری عقیل نائر، انور کمال، مشتاق شیخ، شمس الہدی بچے بھائی کارگزار صدر دھاراوی برانچ ،مظہر امام، محمد زاہد حسین شیخ، محمد نیاز شیخ، محمد عارف شیخ، محمد نوشاد شیخ، عبدالماجد راہی، محمد نصر شیخ، محمد حسرعالم شیخ، مظفر شیخ، عبدالودود شیخ، محمد دستگیر انصاری، محمد آصف شیخ چئیرمین لیگل سیل گوونڈی برانچ ،محمد ثاقب اسامہ شیخ نائب صدر گوونڈی برانچ، محمد مختار شیخ خازن گوونڈی شامل ہیں. اس پروگرام میں انجمن اسلام ممبئی کے نائب صدر مشتاق انتولے، سلیم الوارے،سینئر صحافی جاوید جمال الدین، مبین منصوری، معاویہ سونیسرا، شکیل شیخ، اکبر شیخ، سید فیض اللہ آصف شیخ نیو ممبئی وغیرہ بطور خاص موجود تھے.

Comments are closed.