2024لوک سبھاانتخابات: 50نشستیں کم ہوسکتی ہیں بی جے پی کی،ششی تھرورنے کی پیشین گوئی

کوزی کوڈ(ایجنسی)کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتنا "ناممکن” ہوگا جیسا کہ اس نے 2019 میں کیا تھا۔ تھرور نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکمران جماعت لوک سبھا انتخابات میں "50 سیٹیں” کھو سکتی ہیں۔
تھرووننت پورم کے ایم پی تھرور یہاں کیرالہ لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا، "اگر آپ دیکھیں کہ انہوں (بی جے پی) نے 2019 میں کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تو ان کے پاس ہریانہ، گجرات اور راجستھان میں تقریباً تمام سیٹیں تھیں… بنگال میں 18 سیٹیں تھیں۔
فیسٹیول میں ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "اب ایک ہی نتیجہ کو دہرانا ناممکن ہے اور یہ بہت ممکن ہے کہ بی جے پی کو 2024 میں اکثریت نہ ملے”۔
Comments are closed.