ممبئی کے میونسپل کمشنر اقبال چہل کو ای ڈی کا نوٹس

 

کورونا وبا کے دوران سو کروڑ روپئے گھپلے کا الزام، کل حاضری کی ہدایت

ممبئی۔۱۴؍ جنوری: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اقبال چہل کو کورونا کی مدت کے دوران 100 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں ای ڈی نے پیر کو ممبئی میں دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔بی جے پی کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر کیرٹ سومیا نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا کے دور میں 100 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کا الزام لگایا تھا۔ کریٹ سومیا نے اپنے الزام میں کہا ہے کہ کورونا کے دوران ہیلتھ سینٹر بنانے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کی گئی ہے ۔ کریٹ سومیا نے ای ڈی کے سامنے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے اقبال چہل کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے اقبال چہل کو کورونا کے دوران جاری کیے گئے صحت مراکز کے دستاویزات لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ حالانکہ اس نوٹس کے بعد اقبال چہل کا جواب نہیں مل سکا۔

Comments are closed.