حنا خان نے اولڈ ایج ہوم میں کمبل تقسیم کیا

 

لکھنو۔ ۱۶؍جنوری: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو میں سماجی بیداری اور خدمت خلق کی نسبت سے کام کر رہی مانو سہایتا پرامرش نام کی ذاتی تنظیم نے اس کڑاکے کی جان لیوا سردی میں بزرگوں کو راحت پہنچانے کا کام کیا ہے.دراصل جانکی پرم علاقے میں ملائم تیراہ کے پاس سرسوتی پرم میں سنیھدھارا نام کا اولڈ ایج ہوم ہے جہاں مانو سہایتا پرامرش تنظیم کی صدر حنا خان نے تنظیم کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس اولڈ ایج ہوم میں سو کمبل تقسیم کئے اور ساتھ ساتھ کھانے کے پیکٹ بھی سبھی کو تقسیم کئے۔تنظیم کی صدر حنا خان نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت موقع ہے جب اللہ پاک نے ہم سے یہ کام لیا اور ان شاء اللہ آگے بھی ہم ضرورت مندوں کی اسی طرح سے مدد کرتے رہیں گے اور ساتھ ساتھ سماجی شعور اور بیداری میں فروغ دینے کے لیے ہم سے جو بھی ہو گا کریں گے۔

Comments are closed.