جوشی مٹھ معاملہ: سپریم کورٹ کا شنکر اچاریہ کی عرضی پر سماعت سے انکار
نئی دہلی۔۱۶؍ جنوری: سپریم کورٹ نے جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کے معاملے پر شنکراچاریہ اویمکتیشورانند کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ آپ کو اپنی بات اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں رکھنی چاہیے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ پہلے ہی اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ وہ درخواست گزار کے تمام مطالبات سننے کی صلاحیت ر کھتی ہے۔ شنکراچاریہ اویمکتیشورانند کی جانب سے ایڈوکیٹ پرمیشور ناتھ مشرا نے کہا کہ ڈھائی ہزار سال سے زیادہ قدیم مذہبی مقامات بھی زمین دھنسنے کی زد میں آ گئی ہے۔ پورے علاقے میں خوف و ہراس ہے۔ گھروں کی دیواروں اور چھتوں پر دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے تاریخی، ثقافتی اور قدیم ورثے کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ درخواست میں علاقے کے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
Comments are closed.