اسلام امن و شانتی کا پیغام دیتا ہے، وید گیتا بائیبل ودیگر مذاہب نے بھی اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشنگوئی کی

گرگل کاماریڈی میں تحفظ ختم نبوت کے اجلاس سے مولانا عبد الناصر مظاہری ودیگر علماء کے بیانات
حیدرآباد(پریس ریلیز) مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی کے زیراہتمام مکتب سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ تعالی واقع مسجد فہیم فیروز موضع گرگل میں جلسہ اصلاح معاشرہ جان سے پیارا ایمان ہمارا کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں بحیثیت مہمان خصوصی تلگو مہمان مقرر مولانا عبدالناصر مظاہری (صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر) شرکت کی اور کہا کہ ایک اللہ کی عبادت کرنا اور اس کے آخری پیغمبر کی اطاعت کرنا ہم سب پر ضروری ہے، الله نے اپنے آخری نبی کو سارے عالم کے جنات اور انسان سب کے لئے نبی بنا کر بھیجا ہے، دنیا میں کئی مذاہب کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ ایک اللہ کی عبادت کرو اور تم پر پیغمبرﷺ کی اطاعت ضروری ہے، اللہ نے اپنی وحدانیت کا لوگوں سے اقرار کرنے کا حکم دیا ہے، اسی کی عبادت انسان اور جنات سب کو کرنے کا مکلف بنایا ہے نیز اس اجلاس میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے تمام ذمہ داران کے علاوہ برادران وطن سیاسی جماعتوں کے نامور قائدین باوجود یہ کہ سنکرانتی کے تہوار ہونے کہ زینت اسٹیج بنے رہے اور مکمل خطاب کو سماعت کیا، اس پروگرام کو خوب سراہایا اور کہا کہ ہمیں تلگو زبان میں اللہ کی پہچان اور مذاہب کے اتحاد کو کھول کر بتایا گیا ہے، ہم بہت متاثر ہوئے ہیں یقینا اسلام سچائی اور امن و شانتی کی بہترین تعلیم دیتا ہے، بالخصوص سرپنچ روی تیجا نے بہت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی اور مسجد کے امام ومعلم مولانا نظرالحق قاسمی کی خدمات کو سراہنا کی نیز کہا کہ ان معصوم بچوں نے کتنا بہترین تعلیمی مظاہرہ پیش کیا مجھے خوشی ہے کہ ہمارے گاؤں میں اتنے قیمتی بچے تیار ہو رہے ہیں، نیز آخر میں مسجد اور مقامی مسلمانوں سے متعلق سرکاری طور ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا ، اس اجلاس میں تلگو زبان میں قومی یکجہتی پر مشتمل ایک نظم جناب مناظر عبداللہ محبوب نگر نے پیش کی جبکہ نظامت کے فرائض ترجمان مجلس مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صاحب نے انجام دیتے ہوئے تحفظ ختم نبوت کے کاز کو کھول کر واضح کیا اور موجودہ صورتحال میں مجلس تحفظ ختم نبوت سے وابستگی کی اہمیت کو اجاگر کیا،نیز کہا کہ کاماریڈی اور اطراف و اکناف کی سنگ تراش اور غربت زدہ بستیوں میں مولانا محمد ابرارالحسن رحمانی قاسمی کی شبانہ روز فکریں اور سرپرستی اور خدام وکارکنان کی جہد مسلسل کا نتیجہ ہیکہ اس جیسے چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں دینی ماحول اسلامی مزاج کے ساتھ ایمان وعقائد کی درستگی وپختگی اور مسجدیں اذان و نماز سے آباد نظر آرہی ہیں اس ضمن میں معلمین ءکرام کی بڑی قربانیاں ہیں اللہ تعالیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے طفیل دنیا و آخرت میں ہر ایک کو اپنی شایان شان سرخروئی نصیب فرمائےجناب مجیب صاحب سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا منظور مظاہری منتظم الحاج سید عظمت علی سکریٹری الحاج محمد عبدالواجد علی خازن میر فاروق علی رکن عاملہ مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی ودیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا محمد ماجد خان محمد حمزہ محمد فیروز الدین پریس سیکریٹری کے علاؤہ مقامی مسلمانوں نے انتظامات میں حصہ لیا مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محترم مولانا مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیت علماء کاماریڈی حافظ محمد عبدالواجد علی خان محمد عزیز الدین عزیز صدر حلقہ اسلام پورہ نے شرکت کی جناب شیخ اسماعیل صدر جمعیت علماء حلقہ بلال کی صحت یابی پر نیک تمناؤں کا اظہار اور شال پوشی کی گئی جناب محمد جاوید علی رکن تاسیسی مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی کامل شفاء یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اجلاس میں اطراف و اکناف کے معلمین کرام علماء کرام حفاظ کرام کے علاؤہ عامۃالمسلمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Comments are closed.