لینڈ ٹیکس واجبات کیس میں ایشوریہ رائے کو نوٹس

 

ممبئی۔۱۷؍ جنوری: فلم اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو ناسک ضلع کی تحصیل سنار کے تحصیلدار نے لینڈ ٹیکس بقایا جات کیس میں نوٹس جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس نوٹس کے بعد بھی ایشوریہ رائے نے خبر لکھے جانے تک لینڈ ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔معلومات کے مطابق ایشوریہ رائے سمیت 1200 لوگوں نے سنار تحصیل آفس میں لینڈ ٹیکس ادا نہیں کیا ہے، اس لیے ان تمام کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔دراصل ایشوریہ رائے نے سنار تحصیل کے تھانگاو¿ں کے قریب اڈوادی میں 1 ہیکٹر زمین خریدی ہے۔ اس زمین کا سالانہ ٹیکس 21 ہزار 970 روپے بقایا ہے۔ اس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سنار تحصیل آفس نے ایشوریہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Comments are closed.