Baseerat Online News Portal

انجمن اہل السنۃ والجماعۃ کے وائی ایم سی اے میں سہ روزہ اجلاس کی تیاریاں جاری

جانشین شیخ الاسلام مولانا ارشد مدنی سمیت ملک کے سرکردہ علمائے کرام کی شرکت یقینی

 

ممبئی:  ۱۸ جنوری(پریس ریلیز) اہل حق کی قدیم اور متفق علیہ تنظیم انجمن اہل السنہ والجماعۃ کے سہ روزہ سالانہ اجلاس بعنوان ‘ تحفظ سنت و عظمت صحابہ، جو مورخہ ۳، ۴، ۵ فروری ۲۰۲۳ بروز جمعہ، سنیچر اتوار بعد نماز مغرب وائی ایم سی اے گراونڈ ممبئی سینٹرل میں منعقد ہورہا ہے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ـ 

اس اجلاس میں امیرالھند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدرجمیعۃ علماء ھند و صدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند، حضرت مولانا سلمان بجنوری صاحب استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، حضرت مولانا خالد غازی پوری صاحب استاذ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو، حضرت مولانا معصوم ثاقب صاحب مہتمم مدرسہ رائے چوٹی، حضرت مولانا انعام احمد صاحب مبلغ دعوت الحق ہردوئی، فاتح شکیلیت حضرت مولانا اسعد قاسم صاحب سنبھلی اور حضرت مولانا یحیحیٰ صاحب نقشبندی تشریف لارہے ہیں، ان کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی علماء کرام وائمہ عظام بھی شرکت فرمائیں گے ـ

انجمن اہل سنۃ والجماعۃ کے اراکین نے برادران ملت سے جوق در جوق شرکت کی اپیل کی ہے ـ

انشاءاللہ یہ پروگرام بصیرت آن لائن کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیا جائے گا.

پروگرام لائیو دیکھنے کے لیے چینل سبسکرائب ضرور کریں

www.youtube.com/baseeratonline1

Comments are closed.