بنیادی تعلیم کے فروغ کے لئےمکاتب کے نظام کو مضبوط کیا جائے

 

اورنگ آباد میں دینی تعلیمی بیداری مہم کےلئے مشاورتی اجلاس

اورنگ آباد ۲۱؍جنوری: ( پریس ریلیز ) آج یہاں جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام شاہی مسجد اورنگ آباد میں دینی تعلیمی بیداری مہم کے لئے ایک اہم اجلاس بصدارت حضرت مولاناعبدالقدیر مدنی صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) منعقد ہوا ، جس کا آغازمفتی لقمان صاحب( صدر جمعیۃ علماء اورنگ آباد زون نمبر 6 )کی تلاوت کلام پاک ،اور نعتیہ کلام سے ہوا ،مولانا معز الدین ندوی فاروقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد )نے دینی تعلیمی بیداری مہم کے اغراض و مقاصد اور ملک کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آج ارتداد کا دور ہے اس وقت ہمیں اپنے بچوں کی فکر کرنی ہوگی اسی کو دیکھتے ہوئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدرمولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق ریاست بھر میں دینی تعلیمی بیداری مہم چلا رہی ہے تاکہ کوئی گھر باقی نہ رہے جو دین کی تعلیم سے محروم رہے،انہوں نے شرکاءاجلاس سے اس مہم کو کامیاب بنانے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔اس موقع پر صدر اجلاس مولانا عبدالقدیر مدنی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جس دور سے ہم گزر رہے ہیں یہ انتہائی پرفتن اور آزمائش کا دور ہے آج ٹارگیٹ صرف مسلمان ہیں انہیں دین سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ دین کی بنیادی تعلیم کے فروغ دیا جائےاور مکاتب کے نظام کو مضبوط کیا جائے ۔مولانا مفتی عقیل صاحب ( صدر جمعیۃ علماء زون نمبر 5 شہر اورنگ) جاریہ ماہ 12 جنوری کو ممبئی میں منعقدہ صوبائی دینی تعلیمی بورڈ مہا راشٹرعاملہ اجلاس میں منظور کردہ تجاویز 21؍ جنوری سے پہلے تمام اضلاع میں دینی تعلیمی بورڈ کی میٹنگ لینا ، ضلع کمیٹی اور تحصیل کمیٹی تشکیل دینا ، تمام اراکین کےپاس رہنما خطوط پر مشتمل سرکولر بھیجنا ،بڑی بچیوں کے لئے پردہ کے ساتھ مسجد کمیٹی کے تحت تعلیم بالغات کا نظم کرنا ، دینی تعلیمی بورڈ کے تحت زون وائز تر بیتی اجلاس کرکے ایسے افراد تیار کرنا جو ضلع اور تعلقوں میں تربیت کرسکیں ۔مسلم ایڈمنسٹریشن والے اسکولوںا ور کالجوں میں جمعیۃ کے ذمہ داران بات کرکے دینی تعلیمی بیداری مہم پرو گرام رکھنے ویگر لائحہ عمل پر روشنی ڈالی ۔مفتی عبدالرحمن اشرفی صاحب( نائب صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ ) نے اپنے خطاب میں فر مایا کہ بستیوں میں زیادہ سے زیادہ مکاتب کو قائم کیا جائے جہاں مکاتب ہیں انہیں مضبوط کریں جہاں مکاتب نہیں ہیں، وہاں کے ذمہ دار کو جوڑ کر مکتب کا نظام قائم کیا جائے اور دینی تعلیمی بیداری مہم کے لئے اپنا پورا وقت فارغ کریں کیونکہ یہ ہمارے نسلوں کا مسئلہ ہے اسی کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں اراکین عاملہ اور مدعوئین خصوصی کا ریاستی سطح پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پورے مہاراشٹرسے اراکین بڑی تعداد میں شریک تھے اس میں دینی تعلیمی بیداری مہم کو کامیابی کے لئے یہ طئے پایا کہ ضلع کمیٹی شہر کمیٹی تعلقہ کمیٹی یہ بنائی جائے، اور اس کام کو مہم بناکر کریں اس کے بعد ضلع اورنگ آباد کی ضلع کمیٹی تشکیل دی اور شہر کمیٹی کے تعلق سے فرمایا کہ شہر کے حضرات بیٹھ کر شہر کمیٹی تشکیل دیں،مولانا عبدالقدیر مدنی صاحب کی دعاء پر مشاورتی اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Comments are closed.