شاہ رخ خان کا کپل شرما شو اور بگ باس 16 کے ذریعہ پٹھان کو پروموٹ کرنے سے انکار

 

ممبئی۔ ۲۱؍جنوری:  شاہ رخ خان، جو اپنی متوقع ایکشن تھریلر فلم پٹھان کی میگا ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، مبینہ طور پر بگ باس 16 اور دی کپل شرما شو سمیت دیگر رئیلٹی شوز میں اپنی فلم کی تشہیر نہیں کریں گے۔پٹھان فلم بنانے والوں نے پہلے ہی اپنی فلم کے لئے میڈیا انٹرویوز نہ کرنے کی پالیسی بنائی ہے جس کے تحت پٹھان کے پروموشن کے لئے میڈیا میں کوئی تشہیر نہیں کی جائے گی۔دوسری طرف یش راج فلمز نے شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے خصوصی ویڈیوز اس ہفتے کے شروع میں ہی جاری کردیئے تھے جن میں دونوں اداکاروں نے پٹھان اور ایک دوسرے کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں بات کی۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے کسی بھی رئیلٹی شو کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے اور پٹھان کے میکرز سے کہا ہے کہ وہ مختلف تنازعات کے پیش نظر پروموشنل حکمت عملی سے مطمئن نہیں ہیں۔جب شاہ رخ خان نے یہ فیصلہ کیا تو اس فیصلے کو قبول کرتے ہوئے فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون اور سائیڈ ہیرو جان ابراہم نے بھی پروموشنل ایونٹس سے پرہیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دیگر اداکاروں کے برعکس جو اپنی فلم کی تشہیر کے لئے رئیلٹی شوز کا دورہ کرتے ہیں، پٹھان ٹیم نے اس سرگرمی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اس کی وجہ بھی معلوم ہوگئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی ایک مخصوص رفتار پکڑ لی ہے اور اس بار میڈیا کی منفی و مثبت تشہیر سے بچنے کے لئے شاہ رخ خان فلم کے روایتی پروموشن کے بغیر مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

Comments are closed.