انڈیا،پاکستان،بنگلہ دیش، نیپال،برما،ایران اور افغانستان میں عیدالاضحیٰ کا تہوار 07/جون سنیچر کو منایا جائے گا: مولانا محمد ثمیر الدین قاسمی

نیپال سے انوارالحق قاسمی ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال کی خصوصی رپورٹ
حالیہ قریب کے چند سالوں سے’ چاند’ کے سلسلے میں،عوام وخواص میں جو مقبولیت مولانا محمد ثمیر الدین صاحب قاسمی کو حاصل ہوئی ہے،شاید ایسی مقبولیت گزشتہ ادوار میں بھی کسی کے حصّے میں نہیں آئی ہوگی اور مستقبل میں یہ سہرا کس کے سر جائے گا،یہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے۔
چوں کہ چاند کے معاملے میں مولانا محمد ثمیر الدین قاسمی کی جملہ تحقیقات اب تک صحیح اور درست ثابت ہوئی ہیں؛ اس لیے عوام کیا خواص تک بھی چاند کے سلسلے میں حضرت مولانا محمد ثمیر الدین قاسمی کی تحقیق کو ہی آخری تحقیق قرار دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ گزشتہ دور کے علماء کرام کو کبھی یہ سان گمان تک بھی نہیں ہوا ہوگا کہ سن 1400 ھ میں چاند کے معاملے میں کوئی ایسا محقق بھی اس روئے زمین پر پیدا ہوگیا،جو اپنی مدلل تحقیقات کے ذریعے لوگوں میں اپنی تحقیق کو آخر تحقیق قرار دلوائے گا اور پھر ‘علامہ چاند’ کے نام سے شہرت پائے گا۔
علامہ چاند: مولانا محمد ثمیر الدین قاسمی کی عالی تحقیق کے مطابق امسال عید الاضحی کا تہوار 07/جون شنبہ:سنیچر کو منایا جائے ۔
وہ ایک ہندوستانی کے سوال ‘ بقرعید میں چاند کی صورت حال کیاہے؟’ کے جواب میں اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ :’ ستائیس(27)مئی بروز منگل :سہ شنبہ کو انڈیا میں چاند کی اونچائی ہے 05/ڈگری،برما میں 06/ڈگری ،بنگلہ دیش میں 05/ڈگری،نیپال میں 05/ڈگری،کراچی میں 06/ڈگری،پشاور میں 06/ڈگری،ایران میں 06/ڈگری اور افغانستان میں 06/ڈگری۔ چاند 10/ڈگری میں نظر آتا ہے اور یہاں ذکر کردہ جملہ خطوں میں چانڈ صرف 05/یا 06/ڈگریوں کی اونچائی پر ہے؛ اس لیے ستائیس(27)مئی بروز منگل: سہ شنبہ کو چاند نہیں آئے گا’۔
” اٹھائیس (28) مئی بروز بدھ:چہار شنبہ کو انڈیا میں چاند کی اونچائی ہے کہ 18/ڈگری ،بنگلہ دیش میں 18/ڈگری،نیپال میں 19/ڈگری ،کراچی میں 19/ڈگری،پشاور میں 19/ڈگری،ایران میں 20/ڈگری،اور افغانستان میں 19/ڈگری ۔ چاند نظر آنے کی شرط 10/ڈگری ہے اور یہاں: یعنی متذکرہ خطوں میں چاند کی اونچائی 10/ڈگری سے بہت زائد ہے۔ اس لیے اٹھائیس (28)مئی بروز بدھ: چہار شنبہ کو چاند صاف اور واضح نظر آئے گا اور بہت دیر تک برقرار رہے گا اور انتیس (29) مئی جمعرات: پنج شنبہ کو پہلی تاریخ ہوگی”۔ اس اعتبار سے 07/جون شنبہ :سنیچر کو عید الاضحی کا تہوار منایا جائے گا۔
Comments are closed.