ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا

 

پھلواری شریف : ۲۲؍جنوری(پریس ریلیز)
مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ۲۹؍جمادی الاخریٰ ۱۴۴۴ھ مطابق ۲۲؍جنوری ۲۰۲۳ء؁ روزاتوار کو مرکزی دفترامارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ، ملک کے دیگر مقامات سے بھی رابطہ کیا گیا؛ لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسلئے ۳۰؍ کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ۲۴؍جنوری۲۰۲۳ء؁ روزمنگل کو ماہ رجب المرجب رکی پہلی تاریخ قرار پائی۔

Comments are closed.