آج سے شاہین ادارہ جات بیدر کے طلباء کی جانب سے سہ روزہ شاہین نالیج اُتسؤ2023 کا انعقاد
بیدر:25؍جنوری(پریس ریلیز)ہر سال کی طرح امسال بھی بیدر شہر کے شاہین ادارہ جات کے طلباء کی جانب سے سہ روزہ شاہین نالیج اُتسؤ2023 کا انعقاد آج26؍جنوری کو بمقام شاہین کیمپس شاہین نگر نزد شاہ پور گیٹ حیدرآباد روڈبیدر انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔جس کا افتتاح ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر کے ہاتھوں12بجے عمل میں آئے گا۔ شاہین نالیج اُتسؤ2023 میںانبیاء کرام اور ان کے اور ان کے معجزات ایک نظر میں،قُرآن اور سائنس ، حج اور عمرہ کا عملی طریقہ ، تجہیز و تکفین برائے خواتین (عملی تربیت)،مشاعرہ ،روبوٹک ماڈلس،ہندوستان کے تاریخی ماڈلس ،تقریبا طلباء کے تیار کردہ 100سے زائد ورکنگ ماڈلس وغیرہ کے علاوہ اس نالج اُتسؤ میں کو دیدہ زیب اور معلومات سے بھر پور اور سائنس و ٹیکنا لوجی‘ صنعت‘ کلچر‘ تاریخ ‘اسلامیات ‘اور تاریخی و سائنسی ماڈلس کونہایت ہی خوصورت انداز میں بناکر طلباء اس ضمن میں ناظرین کو اس کی اہمیت اور افادیت بتائیں گے ۔ آپ تمام سے اس شاہین نالیج اُتسؤ2023 شرکت فرماکر طلباء کی حوصلہ افزائی کی گزارش کی گئی ہے۔
Comments are closed.