"اردو کارواں کی جانب سے نیٹ سیٹ رہنمائی کا اہم پروگرام”

"مقابلہ جاتی امتحانات کے رہنما اور اردو انسائیکلوپیڈیا کے مصنف عمران امین کا خصوصی لیکچر ”
ممبئی: ٦ مارچ(پریس ریلیز) فروغ اردو و اردو ذریعہ تعلیم کے لیے کوشاں مہاراشٹر کی اہم تنظیم اردو کارواں کے بینر تلے یوں تو سال بھر طلباء کے بالخصوص اردو کے ادبی پروگراموں اور مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے مگر ساتھ ہی اردو کی اعلیٰ تعلیم اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں معاونت کے لیے رہنمائی کے خصوصی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں اسی سلسلے کی ایک کڑی 26 مارچ 2023 کو منعقد ہونے والے سیٹ امتحان کے پہلے اور لازمی پیپر کی رہنمائی کے لئے اکبر پیر بھائی کالج میں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے والے عمران امین سر کا حالیہ لیکچر تھا۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ اردو ذریعہء تعلیم سے یو جی سی نیٹ اور مہاراشٹر سیٹ امتحانات دینے والے طلباء اس کے پہلے اور لازمی پیپر میں کم نمبرات حاصل کرنے کے سبب ناکام ہوجاتے ہیں ۔اس لیے طلباء کی خصوصی درخواست پر اردو کارواں ممبئی کی جانب سے اس خصوصی رہنمائی لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عمران امین سر
کی نگرانی میں گذشتہ دس سال سے ممبئی، پونہ، مالیگاؤں اور مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں کے کئی اسٹوڈنٹس نے یو جی سی نیٹ، جے آر ایف اور مہاراشٹر سیٹ کوالیفائی کر چکے ہیں.
پروگرام کے آغاز میں فرید احمد خان صدراردو کارواں نے اردو کارواں کا اور عمران امین سر کا تعارف پیش کرتے ہوئے پروگرام کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس گائیڈنس لیکچر میں اردو میڈیم کے اسٹوڈنٹس کے لیے مشکل تصور کی جانے والی یو جی سی نیٹ اور مہاراشٹر سیٹ کے کامن پیپر( پہلا پرچہ ) کو حل کرنے کی تیکنک جس میں بطور خاص
(1) LOGICAL REASONING,
(2)MATHEMATICAL REASONING APTITUDE,
(3) TEACHING APTITUDE
(4) RESEARCH APTITUDE
وغیرہ اہم موضوعات کا خاطر خواہ احاطہ کیا گیا ۔ یہ اعلان بھی کیا گیا کہ طلباء کی رہنمائی کی ضرورت محسوس ہونے پر مزید لیکچرس کا اہتمام کیا جائے گا.
اس لیکچر میں عمران امین سر کی اس سے قبل چلائی گئی رہنمائی کلاس میں یو جی سی نیٹ اور مہاراشٹر سیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار اسلم شیخ کی اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان کی جانب سے تہنیت کی گئی. موصوف نے طلباء سے ان مشکل سمجھے جانے والے امتحانات کو کوالیفائی کرنے سے متعلق اپنے تجربات بھی بیان کیے۔
آخر میں فرید احمد خان نے عمران امین سر اور کالج انتظامیہ کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا نیز پروگرام معاون عبدالقیوم نعیمی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.