پاکستان:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ کیاحاصل، 180 ارکان نےکی حمایت

بصیرت نیوزڈیسک
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان زیریں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
شہباز شریف پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیش کی تھی۔
قومی اسمبلی کے 180 ارکان نے کھڑے ہو کر وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے قرارداد پر رائے شماری کے نتیجے کا اعلان کیا۔

Comments are closed.