دلّی : آخر کہاں لاپتہ ہو گیا نجیب؟ 9 سال سے اب تک کیوں نہیں ملا کوئی سراغ، نجیب کیس میں ناکام رہی سی بی آئی!

کانپور (مائرا فاطمہ) ہندوستان کی راجدھانی دلّی میں ایک نوجوان جس کی عمر صرف 27 سال تھی اور اسے ہندوستان کی سب سے باوقار یونیورسٹیوں میں سے ایک جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU) میں داخلہ ملے چند ماہ ہی گزرے تھے۔وہ ایک دن لاپتہ ہو گیا
یہ گمشدگی ایک معمہ بنی رہی جسے ملک کی سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی بھی حل نہیں کر سکی۔
نجیب احمد کو لاپتہ ہوئے تقریباً نو سال ہو چکے ہیں۔ انہیں آخری بار 15 اکتوبر 2016 کو جے این یو کیمپس میں دیکھا گیا تھا۔
اس کے بعد دہلی پولیس سے لے کر سی بی آئی تک سبھی نے اس کی تلاش کی۔ معاملہ عدالت تک بھی پہنچا لیکن نجیب کا کہیں سے کوئی سراغ نہ مل سکا۔
حالات ایسے ہیں کہ 30 جون کو دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے سی بی آئی کی کیس کلوزر رپورٹ کو منظوری دے دی ہے۔
عدالت نے تسلیم کیا کہ تفتیشی ایجنسی نے ہر پہلو سے تفتیش کی لیکن نجیب سے متعلق کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں مل سکی۔
Comments are closed.