دار السلام چھتون کا تعلیمی و تربیتی نظام لائق ستائش : پروفیسر شکیل قاسمی

 

پٹنہ(پریس ریلیز)دارالسلام ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ،چھتون، دربھنگہ مولانا بختیار ثاقب قاسمی کی نگرانی میں بارہ برسوں سے ملت کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہے ۔ چند سال قبل امارت شرعیہ کے امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب نے انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ یہ ادارہ دینی ماحول میں عصری تعلیم کے لئے سرگرم عمل ہے ، نصاب تعلیم ، نظام تعلیم اور طریقۂ تربیت لائق تحسین ہے ، پرنسپل اور اساتذہ محنتی ہیں ، ادارہ کا محل وقوع پر فضا اور پر سکون ہے ۔ فاران فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے ادارہ کے معائنہ کے بعد مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔
پروفیسر قاسمی نے کہا کہ کثیر آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے ، اس لئے مقامی سطح پر معیاری تعلیمی اداروں کا قیام ضروری ہے ۔ جہاں جو ادارے پہلے سے قائم ہیں ، انہیں فعال اور مستحکم کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو ، نئے ادارے قائم کیے جائیں ۔ تعلیمی اداروں کے ذمہ داران خیال رکھیں کہ معیاری تعلیم کے ساتھ مثالی اخلاقی تربیت بے حد ضروری ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر صالح جوان مولانا بختیار ثاقب قاسمی سے تبادلۂ خیال کے دوران محسوس ہوا کہ ان کی فکری بنیاد مضبوط اور ان کی نگاہیں بلند ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ ان کی زبان و قلم اور فکر و خیال سے ملت کو مزید فائدہ پہونچے گا ۔

Comments are closed.