مولانا اسجد مدنی کے نائب صدر منتخب ہونے پر پیش کی مبارکباد

دیوبند،20؍ مئی(سمیر چودھری)
ممبئی میں منعقد جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس میں اتفاق رائے مولانا سید اسجد مدنی کو جمعیۃ علماء کا نائب صدرمنتخب کیاگیاہے، ان کے انتخاب پر جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔مولانا سید اسجد مدنی کے نائب صدر منتخب پر محمد آصف قریشی میڈیا انچارج جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ موصوف کا انتخاب جمعیۃ علماء کو مزید فعال و متحرک کریگا اسلئے کہ موصوف بہترین منتظم ہے اور جمعیۃ علماء کے مشن اور کام کو سلیقہ کے ساتھ انجام دینے کا ہنر رکھتے ہیں۔ اس سے قبل بھی جمعیۃ علماء کی بہت سے شعبوں کی ذمہ داریوں کو موصوف نے بخوبی انجام دیا ہے۔واضح ہو کہ ممبئی میں جاری جمعیۃ علما ہند کے اجلاس مجلس منتظمہ میں مولانا سید اسجد مدنی کو متفقہ طور پر نائب صدر منتخب کیاگیاہے۔ان کے اس انتخاب پر جمعیۃ علماء ہند کے ضلع سہارنپوراور ضلع مظفرنگر کے ذمہ داران مولانا مکرم علی قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر ،مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکریٹر جمعیۃ کھتولی مدرسہ تحفیظ القرآن موضع ابراہیمی سرساوہ سہارنپور کے مہتمم مولانا احسن زاہدی نے بھی مولانا اسجد مدنی کے انتخاب پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
Comments are closed.