Baseerat Online News Portal

زبان وادب کی ہو خدمت مبارک! نتیجہ فکر: ارشد کمالی

پی ایچ ڈی کی تکمیل کے موقع پر مولانا عمرفاروق قاسمی دملوی کو مبارکباد

مبارک ہو تم کویہ عظمت مبارک
تہ دل سے تم کو یہ رفعت مبارک
دعائے دلی ہے ترے واسطے یہ
بصارت سے زیادہ بصیرت مبارک
رہِ زندگی میں رہے ساتھ یہ بھی
ولیو ں کی تم کو عنایت مبارک
اثر نام کا ہو تری ذات میں بھی
عمر کی ہو تم کو جسارت مبارک
رہے قوم کے درد سے قلب مملوء
تجھے قوم کی ہو امامت مبارک
رکے نہ کبھی اشہبِ کلک تیر ا
زبان وادب کی ہو خدمت مبارک
دعا تم کو ارشد کی تا عمر یہ ہے
ہمیشہ ہو تم کو فراست مبا رک

نتیجہ فکر: ارشد کمالی بالاساتھوی

Comments are closed.