آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحریک اور ہدایت پر جالے میں یکساں سول کوڈ کے تعلق سے مشاورتی میٹنگ منعقد

 

جالے (اسٹاف رپورٹر)

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تحریک پر جالے جامع مسجد قاضی محلہ دربھنگہ میں مولانا صغیر احمد قاسمی سکریٹری امارت شرعیہ جالے بلاک کی صدارت میں یکساں سول کوڈ سے متعلق ایک مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی اس موقع پر علاقے کے علماء ،آئمہ خطبا اور دانشوران نے بڑی تعداد میں شرکت کیا ،مولانا عبدالقادر صاحب کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا تمہیدی گفتگو مولانا صغیر احمد قاسمی نے کیا قاضی اخلاق احمد قاضی شریعت امارت شرعیہ مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارا نے اس موقعہ پر یکساں سول کورڈ کے نفاذ پر ملک میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی ذکر کیا امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی احمد حسین قاسمی نے کہا کہ یہ ملک مختلف مذاہبِ کا گلدستہ ہے اور ہر مذہب کا اپنا ایک قانون ہے وہ اس جمہوری ملک میں اپنے انداز سے جینے کا حق رکھتا ہے اور رہنما اصول اسے اس بات کی اجازت بھی دیتا ہے مولانا قاسمی صاحب نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یکساں سول کوڈ کے مختلف پہلوؤں کو پوری وضاحت کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر یکساں سول کوڈ اس ملک میں نافذ ہوتا ہے اس سے قومی یک جہتی ،بھائی چارگی اور آپسی اتحاد پر بہت برا اثر مرتب ہوگا اس لئے ہمیں اس ملک میں "یکساں سول کوڈ” منظور نہیں ہے ،

مفتی عامر مظہری نے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم سب ایک اہم اور حساس مسئلے پر آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کی ہدایت بیٹھے ہیں اس پروگرام کا مقصد یہ ہیکہ لاکمیشن نے یکساں سول کورڈ سے متعلق مختلف تنظیموں ،تحریکوں اور عوام رائے مانگا ہے ،اس لئے ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ پوری حساسیت کے اس کام کو آگے بڑھائیں ،مظفراحسن رحمانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ،مولانا صفات احمد ،مرزا نور عالم بیگ ،حافظ قمر عالم ،اخترجالوی ،حافظ سفیان ،گکریز خان ،قاری نورعین بیگ ،مرزا لئیق الرحمان ،مرزا اظہر بیگ ،حافظ مظہر بیگ وغیرہ موجود تھے.

Comments are closed.