جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو نے شہر کے مختلف علاقوں میں مساجد کے باہر اور محلوں میں یونیفارم سیول کوڈ کے حوالے سے لوگوں میں بیداری کے لیے کوششیں انجام دیں

ممبئی( پریس ریلیز )
مالونی ، میرا روڈ ، کُرلا (مغرب) ، قریش نگر اور دیگر علاقوں میں عوام کی بیداری اور کوڈ سکیننگ کی مہم کی انجام دہی عمل میں آئی۔
یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کیوآر کوڈ جاری کیا ہے۔ لہٰذا جماعت اسلامی ہند کے کارکنان نے مساجد کے باہر اور محلوں میں ملاقات کرتے ہوئے لوگوں کو کیوآر کوڈ کی اسکیننگ اور اسکے ذریعے اپنے احتجاج درج کرنے کے بابت رہنمائی کی۔ کیوآر کوڈ کے ” اسٹیکر ” بنائے گئے اور اُن کو مساجد وغیرہ میں نمایاں جگہ چسپاں کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے ذریعے اپنی رائے لاء کمیشن کو بھیج سکیں ـ لوگوں نے اس سرگرمی کا خیر مقدم کیا، بڑے ہی پرجوش انداز میں تمام نے اسکین کرنے اور دیگر لوگوں تک بھی اسے پہنچانے کی بات کہی۔
ہر نماز خاص طور پر جمعہ میں اعلان کروانے کی ترغیب دلائی گئی کہ اگر یکساں کوڈ نافذ ہوگیا تو ہندوستانی مسلمانوں کے لیے نت نئے مسائل اور مشکلات پیدا ہوسکتی ہے ـ جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر لوگوں سے التماس کرتی ہے کہ کچھ جانکار نوجوان ہر نماز کے بعد تعینات رہیں تاکہ جن کو میل کرنے میں پریشانی ہو ان کی مدد کی جاسکے ـ
Comments are closed.