عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اورکانگریسی کونسلرعریبہ خان کے انتخابی وعدےجھوٹے ثابت ہورہے ہیں

نئی دہلی(پریس ریلیز)
کل شاہین باغ نئی دہلی رات27 جولائی 2023 کو ویلفیئر پارٹی آف انڈیا او کھلا اسمبلی کے ایک وفد نے زیر قیادت نثاراحمد خان (ضلع صدر جنوبی دہلی)، اور احسن فیروزابادی( کنوینر اوکھلا اسمبلی) شاہین باغ ہائی ٹینشن روڈ پر دہلی سرکار اور عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان صاحب کے ذریعے کروائے جارہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور سروے کیا گیا۔
کل شاہین باغ کا جائزہ لینے کے بعد احسن فیروزابادی نے کہا کہ جو گلیاں سیور کی پائپ لائن کے لئے کھودی گئی تھیں ان کو چھ سے آٹھ ماہ گزر گئے اور وہ ابھی تک کھدی پڑی ہیں ،شاہین باغ منڈی جہاں سے اوکھلا کی خواتین سب سے زیادہ خریداری کرتی ہیں مین روڈ سے اندر انے والا روڈ پچھلے ایک سال سے ابھی تک نہیں بن سکا ہے۔
شاہین باغ کی ایسی بہت سی گلیاں ہیں جہاں عوام رکشہ اور ٹو وہیلر سے با آسانی آمدورفت نہیں کرسکتے۔
ہائی ٹینشن روڈ پر سیور کے جو مین ہول ہیں ان پر ڈھکن نہیں ہیں سب کھلے حادثات کو دعوت دے رہے ہیں۔ گندگی کا انبار لگا ھے –
احسن فیروزابادی نے کہا کہ وارڈ نمبر 128 کی محترمہ خان صاحبہ جن کے انڈر میں شاہین باغ آتا ہے انہوں نے کونسلر کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے سب سے پہلا بیان یہ دیا تھا کہ اب علاقے کے حالات بدلیں گے مگر افسوس حالات پہلے سے بھی زیادہ بدتر ہو چکے ہیں۔
اوکھلا کے ایم ایل اے اور Councillors کا حال یہ ہے کہ سب ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہوئے نظر اتے ہیں مگر عوام کے مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل پیش کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جاتی۔
ضلع صدر نثار احمد خان نے کہا کہ ان ہی حالات کے پیش نظر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا یہ وفد عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور کانگریس کی کونسلر عریبہ خان سے مانگ کرتا ھے کہ علاقے میں صفائی کا نظم جلد سے جلد بہتر بنایا جائے ۔۔۔ تاکہ برسات کے موسم میں پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پھیلنے والی بیماریوں سے بچا جا سکے ۔۔۔ جیسا کہ معلوم ہورہا ھے ڈینگو مچھروں کا پیدا ہونا شروع ہو گیا ھے ۔۔۔ ہم علاقے کے دونوں نمائندوں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ یا تو صفائی ویوستھا کو فوری درست کر دیا جائے ورنہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا جن آندولن کھڑا کرنے پر مجبور ہو جائے گی ۔
اس سے قبل اس وفد نے گزشتہ ہفتے پہلوان چوک گلی نمبر چار کا دورہ کیا تھا جس کی افسوس ناک صورتحال سے ایم سی ڈی اور CMO وغیرہ کو واقف کرایا تھا جس کے بعد فوری طور پر وہاں پر صفائی کا کام کر کرایا گیا تھا۔
اس وفد میں کیف احمد، شکیل احمد ،محمد رئیس، صدام وارثی، محمد عاطف،محمد فرقان اور محمد فرمان شامل رہے۔

Comments are closed.