تنظیم رابطہ ملت بیدرکے اہتمام فکری وتہذیبی ارتداداسباب وحل کے عنوان پراجتماعات کاانعقاد

بیدر:28؍جولائی(پریس ریلیز) ڈاکٹر عبدالقدیر صدر رابطہ ملت ضلع بیدر و تاسیسی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ مسلمانوںکے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی ہر دور میں کوششیں ہوتی رہی ہیں ۔اس دور میںمسلمانوں کو فکری تہذیبی یلغار کا سامنا ہے۔ مغربی تہذیب کی چکا چوند نے مسلم نوجوانوں کو بے انتہا متاثر کیا ہے ،اور انھیںارتداد کا شکار بنارہی ہے ۔ہر درد مند اور عاقبت اندیش مسلمانوں کو فوری اس مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلم معاشرہ اور بطور مسلم لڑکے لڑکیاں اس فکری و تہذیبی یلغار سے محفوظ رہ سکیں ۔ حالات کی اس سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے رابطہ ملت ضلع بیدر نے تمام تعلقہ جات میں مرد و خواتین کیلئے یکم؍ اگست تا4؍اگست 2023ء چار روزہ اجتماعات بعنوان ’’فکری و تہذیبی ارتداد، اسباب و حل ‘‘ منعقد کررہی ہیں ۔ان اجتماعات کو بطور مہمانِ مقرر شرکت کرتے ہوئے حضرت مولانا مہدی حسن عینی قاسمی صاحب ڈائریکٹر اسلامک اکیڈیمی دیوبند، آراگنائزر اصلاح و معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور حضرت مولانا محمد عثمان حبان دلدار قاسمی صاحب ناظم تعلیمات دارالعلوم محمدیہ بنگلور ،ایڈیٹر ماہنامہ نقوش عالم بنگلور سیر حاصل و بصیرت افروز خطاب کریں گے ۔تمام تعلقہ جات میں8 پروگراموں کی تفصیل اس طرح ہے۔یکم؍اگست بروز منگل بوقت صبح 11بجے تا نماز ِ ظہربمقام سپر فنکشن ہال ہمناآباد ،اور بعد مغرب بمقام موتی مسجد چٹگوپہ ۔2؍اگست بروز چہارشنبہ بوقت صبح 11بجے تا نمازِ ظہر بمقام دارالسلام فنکشن ہال بسواکلیان اور بعد نمازِ مغرب بمقام مدینہ مسجد گنج بھالکی ۔3؍اگست بروز جمعرات بوقت صبح11بجے تا نمازِ ظہر بمقام جامع مسجد فنکشن ہال اوراد اور بعد نمازِ مغرب بمقام مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر اور 4؍اگست بروز جمعہ بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ اور بعد نمازِ مغرب جنید فنکشن ہال چدری روڈ بیدر پروگرام منعقد ہوں گے ۔عامۃ المسلمین مرد و خواتین سے پُر خلوص اپیل کی جاتی ہے کہ مذکورہ بالا پروگراموں میں وقتِ مقررہ پر تشریف لاکر بھر پور استفادہ کریں ۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا ۔ شہر بیدر کے تینوں (مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر،جامع مسجد بیدر اور جنید فنکشن ہال بیدر ) پروگراموں کو یو ٹیوب اور فیس بُک کے Shaheen Group of Institutionsپر لائیو (Live) نشر کیا جائے گا۔

Comments are closed.