انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے دیہی علاقوں میں تمام سرگرمیاں ٹھپ،آن لائن کلاسیز کی تعلیم بھی متاثر

سی ایس پی بند رہنے کی وجہ سے گاؤں والوں کو پیسوں کے لین دین میں پریشانیوں کا سامنا
جالے( محمد رفیع ساگر /بی این ایس)انٹرنیٹ سروس پر پابندی کے باعث بلاک حلقہ کے دیہی علاقوں میں تمام نقل و حرکت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ دیہی علاقوں کے لوگ، جو انٹرنیٹ سروس کے عادی ہیں، ایسا محسوس کر رہے ہیں جیسے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ گاؤں میں آن لائن سروس کی تمام سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ سی ایس پی سے جڑے مختلف بینکوں کے کھاتہ داروں کے لین دین ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ خاص ضرورت کی صورت میں اسے گاؤں سے دور بینک کی شاخوں میں جانا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے بینکوں میں کھاتہ داروں کی اچانک بھیڑ بڑھ گئی ۔جس سے بینک ملزمین کو خاص پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ طلباء کی آن لائن پڑھائی بھی پوری طرح تھپ پڑ گئی ہے۔دیہات میں رہنے والے کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو مختلف کمپنیوں میں آن لائن جاب کر رہے ہیں، جن کے کام میں خلل پڑا ہے۔ رتن پور گاؤں کے طلبا امیت کمار، آدتیہ کمار، اوم رتیش، رشبھ بھردواج، ریما کماری وغیرہ نے بتایا کہ گاؤں میں انٹرنیٹ سروس کی تسلی بخش حالت کی وجہ سے وہ گاؤں میں رہ کر فزکس، کیمسٹری، ریاضی،انگریزی جیسے مضامین آن لائن پڑھتے ہیں اور مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری بھی کررہے ہیں ۔لیکن انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے ان کی پڑھائی اور تیاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ لوگ ضرورت پڑنے پر مختلف سرٹیفکیٹس کے لیے آن لائن درخواست دینے کے قابل نہیں ہیں۔ آن لائن پوسٹل سروس اور آن لائن سامان کی ڈیلیوری بھی بند ہے۔

Comments are closed.