حکومتوں کو چاہئے کہ وہ قبائلیوں کی باوقار زندگی کیلئے تعمیری منصوبے وضع کریں: عبدالمجید ایس ڈی پی آئی

کو ڈاگو(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا (SDPI) نے 9اگست2023کو ملک بھر میں عالمی یوم قبائلی کے موقع پر”عالمی یوم قبائلی خوداعتمادی دن "کے طور پر منایا اور آدی واسیوں کے ورثے، ان کے حقوق، ان کے موجودہ حالات زندگی اور ان کو در پیش خطرات کے بارے میں "جدید ہندوستان میں آدی واسیوں کی زندگی اور مستقبل کے چیلنجز کے عنوان پر سیمیناروں کا انعقاد کیا۔اسی کے ایک حصے کے طو ر پر گوڈاگو کشال نگر ایس ڈی پی آئی کے دفتر میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔اس سیمینار میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی جو ملک کی آبادی میں تقریبا9فیصد ہیں۔ آزادی کے 75سال گذر جانے کے بعد قبائلیوں کی زندگیاں ابھی بھی خستہ حالی میں گذر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قبائلیوں کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کیلئے منصوبے وضع کرے جو سماجی، تعلیمی، معاشی اور سیاسی طور پر پسماندہ ہیں۔ مرکزی دھارے کے ہندوستانی معاشرے کے تعصبات کی وجہ سے قبائلی مسلسل تشدد کا شکار ہوئے۔قبائلیوں کی اصل ثقافت، منفرد طرز زندگی اور قبائلیوں کی زبان آج معدوم ہوتی جارہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ان کے معاشی وسائل کی تباہی اور اس زمین کو لاحق خطرات ہیں جس پر وہ رہتے ہیں۔ چونکہ سرمایہ دارانہ کارپوریٹ دنیا نے کان کنی کے لیے جنگلات کے رقبے پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس لیے قبائلیوں کو ان کے اصل مسکن یعنی جنگلات سے باہر دھکیل دیا گیا ہے۔ یہاں تک گوڈاگو میں بھی قبائلیوں کی زندگی انتہائی دکھی ہے۔ کوئی بھی حکومت قبائلیوں کے انوکھے طرز زندگی کے تحفظ، خوراک، تعلیم، زمین، حفظان صحت اور رہائش جیسے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایسے میں ایس ڈی پی آئی آدی واسیوں کے تما م آئینی حقوق اور مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آدی واسیوں کے بنیادی حقوق کو مقررہ مدت میں پورا کیا جائے۔ سیمینار کی صدارت ایس ڈی پی آئی کوڈاگو ضلعی صدر عبداللہ اڈکار نے کی اور تعارفی کلمات پیش کئے۔ سیمینار میں قبائلی رہنما سوامی اور انیتا اور سی پی ایم ایل ریڈ اسٹار لیڈر منجو ناتھ، ویمن انڈیا موؤمنٹ کی ریاستی سکریٹری تنوجاوتی نے خطاب کیا۔ سیمینار میں دیدلی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے والے انیتا، سوامی،متنا بابواور موہن کو اعزاز سے نواز ا گیا۔ سیمینار میں سی پی ایم لیڈر سناہا نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی آئی کشال نگر ٹاؤن صدر ذکری نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ ایس ڈی پی آئی ضلعی نائب صدر میری ویگاس نے نظامت کے فرائض انجام دیا۔ اراضی اور مکانات کے حقوق کی جدوجہد کمیٹی کوڈاگو ضلع کے صدر اور مڈکیری میونسپل کونسل کے رکن امین محسن نے اختتامی تقریر کی۔ مڈکیری میونسپل کونسل کے رکن منصور نے شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.