منا رضا مرکزی سیرت کمیٹی جونپور کے نئے صدر منتخب

جونپور / اشرف شیرازی
نگر کی تاریخی اٹالہ مسجد کے صحن میں آج دس بجے سیرت کمیٹی کے موجودہ صدر حافظ شاہ کی صدارت میں مرکزی سیرت کمیٹی کے نئے صدر کے انتخاب کیلے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شہر کے معزز افراد اور انجمن کے ذمہ داران نے شرکت کی، میٹنگ کا آغاز مولانا اجود قاسمی کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد انتخابی کارروائی شروع ہوئی اور اتفاق رائے سے منا رضا کو صدر منتخب کر لیا گیا.
منا رضا نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے شہر کی عوام نے میرے اوپر بھروسہ رکھتے ہوئے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی ہے، میں ان کے بھروسے کا خیال کرتے ہوئے ہمیشہ ان کی خدمت کیلئے کوشاں رہوں گا، وہیں اس موقع پر نظامت کے فرائض وکیل نیاز طاہر نے انجام دیئے اخیر میں مولانا آفاق نے دعا کرائی، لوگوں نے مالا پہنا کر ان کو دعائیں دی،
اس موقع پر انوار الحق، ارشد قریشی، عارف حبیب، لال محمد، صدام حسین و شہر کے دیگر معزز لوگ موجود رہے۔
Comments are closed.