Baseerat Online News Portal

تعلیمی ادارے ماہِ ربیع الاول میں سیرت پر خطبات کا اہتمام کریں:انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف 19/ستمبر(پریس ریلیز)
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے آج اپنے پریس بیان میں کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کا ماہ سعادت ربیع الاول چل رہا ہے۔یہی وہ مبارک مہینہ ہے،جس میں محسن انسانیت دوجہاں کے رحمت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔آپ کی نبوت ورسالت کسی ایک قوم،ملک اورکسی ایک مذہب کے ماننے والے کے لیے خاص نہیں ہے، بلکہ آپ پوری کائنات کے رسول ہیں۔آپ کی رحمت کا سایہ دنیا کے ہر خطہ،ہر زمانہ اورہر رنگ ونسل کے لوگوں پر در ازہے۔اس لیے بحیثیت امتی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کو ہر فرد تک پہونچانے کی پوری کوشش کریں اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اوربطورخاص ”خدمت خلق“سے متعلق آپ کی تعلیمات اورآپ کے طریقہئ کار سے دنیا کو روشناس کر ائیں۔
ہماری دینی ذمہ داری ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے حیات مبارک کے ہر گوشہ سے ہم خودواقف ہوں، اپنے بچوں اوربچیوں کو بھی اس کی تعلیم دیں اورخاص برادران وطن کو بھی اس سے روشناس کرائیں۔اس لیے آل انڈیا ملی کونسل بہار نے طے کیا ہے کہ اس ماہ مبارک میں پوری ریاست میں ”حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب کے نبی“ کے عنوان سے سیرت کے پروگرام منعقد کیے جائیں، بچوں کے درمیان سیرت کوئیز اورغیر مسلم بھائیوں کے درمیان سیرت پر خطابات کا اہتمام کریں۔آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنے اپنے اداروں میں ان پروگراموں کا اہتمام کریں۔

Comments are closed.