Baseerat Online News Portal

فلسطین

نتیجۂ فکر: ندیم احمد انصاری عاملؔ

الٰہی کرم کر کرم کر الٰہی
زمیں پر تری کیا مچی یہ تباہی
الٰہی کرم کر ۔۔۔
جُدا ماں سے بچّے کیے جا رہے ہیں
تڑپ کر دعا کر رہی ہے وہ مائی
الٰہی کرم کر ۔۔۔
ترا نام لینا یہاں جُرم ٹھہرا
عدو نےترے کیا مچائی تباہی
الٰہی کرم کر ۔۔۔
تو دیکھے تماشا یہ سب آسماں سے
تو پھر کیوں دعا اب تلک بَر نہ آئی
الٰہی کرم کر ۔۔۔
کرم کر محمدؐ کی امّت پہ یا رب
ترا کام ہے سب کی مشکل کُشائی
الٰہی کرم کر ۔۔۔
بچا تو فلسطینیوں کو قہر سے
دکھا دے کرشمہ تجھے ہے دہائی
الٰہی کرم کر ۔۔۔
پکڑ لے تو ظالم کی گردن کو مولیٰ
خُدا ہے تو یا رب دکھا دے خُدائی
الٰہی کرم کر ۔۔۔
پریشاں بہت ہیں ترے نام لیوا
رحم کر فضل کر کرم کر الٰہی
الٰہی کرم کر ۔۔۔
دعا سن لے مولیٰ توعاملؔ کی اب تو
کیوں میری دعا اب تلک بر نہ آئی
الٰہی کرم کر ۔۔۔

Comments are closed.