آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا 4 نومبر سے بہار میں مصروف ترین پروگرام، آبائی گاوں جالے میں بھی ہوگا قیام

جالے(محمد رفیع ساگر ؍بی این ایس)عالمی شہرت یافتہ عالم دین فقیہ عصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ بہار کے نہایت ہی مصروف ترین دورہ پر بہار تشریف لارہے ہیں ،مولانا رحمانی کا بورڈ کے صدر بننے کے بعد بہار کا یہ پہلا سفر ہے ،وہ اپنے آبائی گاؤں جالے 4 نومبر کو دیر رات گئے پہونچ پائیں گے ۔7/تاریخ کو سہرسہ کے ریڈرز پبلک اسکول تریانواں سمری بختیار پور تعلیمی ومعاشی بیداری کانفرنس سے خطاب کریں گےاور 8/تاریخ کو سہرسہ میں ہی قیام رہے گا ،9/کو اپنے آبائی گاؤں جالے تشریف لائیں گے جہاں وہ اپنے قائم کردہ ادارہ اور علاقے کا معروف دینی وتربیتی ادارہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کاتعلیمی وانتظامی امور کا جائزہ لینے اور ساتھ ہی علاقے کے سرکردہ شخصیات سے ملاقات اور مختلف سیاسی وسماجی امور پر تبادلہ خیال کرینگے اور 13/تاریخ کو حیدرآباد کے لئے روانہ ہوجائیںگے۔ یہ اطلاع مولانا رحمانی کے بہار امور کے انچارج مولانا مظفر احسن رحمانی اور ڈاکٹر مظفرالاسلام عارف نے مشترکہ طور پر دی ہے۔
واضح ہوکہ اس پورے پروگرام میں فاضل نوجوان مفتی محمدعمرعابدین قاسمی مدنی نائب ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد وجنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ بھی مولانا کے ساتھ ہوں گے ۔مولانا کے اس سفر پر پورے علاقے میں خوشی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔

Comments are closed.