یوم اردو کے موقعہ پر یاد کئے گئے شاعر مشرق علامہ اقبال،اردو زبان و ادب کی خدمت کیلئے مختلف لوگوں کو دیا گیا نشان اردو ایوارڈ اردو زبان محبت کی زبان ہے۔ شیام سنگھ یادو

 

اشرف شیرازی

 

جونپور یوپی۔گزشتہ روز ۹ نومبر کو ملک بھر میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم ولادت کے موقعہ پر یوم اردو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس موقعہ پر شہر کے شیخ محمد پور محلہ میں واقع اردو ہال میں شیراز ہند اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک جلسہ و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا،جس میں اردو زبان و ادب و اردو صحافت میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو نشان اردو ایوارڈ سے نوازا گیا،جلسہ کا افتتاح ممبر پارلیمنٹ جونپور شیام سنگھ یادو نے کیا تو سرپرستی شاعر انوارالحق انوار جونپوری نے کی جلسہ کی صدارت شاعر احمد نثار جونپوری نے کی اس موقعہ پر اعلی ہاسٹل کے ڈاکٹر اے اے جعفری بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔

 

جلسہ کا افتتاح کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو نے کہا کہ اردو محبت کی زبان ہے اور زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اسلئے اردو کو کسی خاص مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہئے،مہمان خصوصی ڈاکٹر اے اے جعفری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اردو زبان و ادب پڑھائیں اور ایک اردو اخبار خریدنے کا اہتمام کریں،صدارتی خطاب کے دوران احمد نثار جونپوری نے کہا کہ اردو زبان نے ہندوستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس زبان نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے،اس موقعہ پر شاعروں نے اپنے اپنے کلمات پیش کئے جلسہ کی نظامت مظہر آصف نے کی اخیر میں شیراز ہند اردو اکیڈمی کے صدر اجود قاسمی نے شرکائے جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقعہ پر انوارالحق گڈو،شوکت علی منا راجہ،حفیظ شاہ،اعجاز شیرازی،ڈاکٹر اریب الزماں،ڈاکٹر عرشی،کمال الدین انصاری،نسیم فریدی،عزیز فریدی،انصار ادریسی،ریاض الدین علوی،ساجد انوار،اظہرالدین انصاری،اکرم جونپوری،احمد عزیز،عالم غازیپوری،ناصر جونپوری،عرفان جونپوری،مولانا انوار قاسمی،تاج الدین انصاری،شہزاد جونپوری،یامین صدیقی،امتیاز ندوی،وسیم احمد وغیرہ موجود رہے۔

Comments are closed.